کھیل
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا نے کانگو کو 1-0 سے شکست دے دی
میچ کے 76ویں منٹ میں 'ڈینیئل مُونیوز' نے میچ کا واحد گول کر کے  کولمبیا کو برتری دِلا دی
کولمبیا نے کانگو کو 1-0 سے شکست دے دی
کولمبیا اور ڈی آر سی کے درمیان 2026 فیفا ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے گروپ K کے میچ کے دوران گول کرنے کے بعد کولمبیا کے ڈینیئل منوز جشن منا رہے ہیں۔ / AA

کولمبیا، منگل کے روز جمہوریہ کانگو کو  0-1 سے شکست دے کر 2026 فیفا ورلڈ کپ کے گروپ K سے اگلے مرحلے میں منتقلی کی امیدیں تازہ رکھے ہوئے ہے۔

میچ میکسیکو کے شہر' گواڈالاخارا 'کے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ ڈی آر کانگو کے گول کیپر لیونیل مپاسی کی شاندار کارکردگی  نے جنوبی امریکہ کی ٹیم کو گول کرنے سے روکے رکھا اور میچ کے اوّلین اوقات میں کوئی ٹیم گول نہیں کر سکی۔

بالآخر 76ویں منٹ میں دفاعی کھلاڑی 'ڈینیئل مُونیوز' نے میچ کا واحد گول کر کے  کولمبیا کو برتری دِلا دی۔اس گول نےکولمبیا کی  ٹیم کے لیے تینوں قیمتی پوائنٹ یقینی بنا دیئے۔

اس فتح کے بعد کولمبیا کے پوائنٹ 6 ہو گئے ہیں  اورٹیم نے ورلڈ کپ کے آخری 32 ٹیموں کے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔

دوسری جانب، ڈی آر کانگو دو میچوں میں صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ گروپ K میں تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر وہ اپنے اگلے اور  آخری گروپ میچ میں ازبکستان کو شکست دے دے تو ابھی بھی اگلے مرحلے میں پہنچ سکتا ہے۔

علاوہ ازیں منگل کے روز  دن کے ابتدائی لمحات میں کرسٹیانو رونالڈو نے، پرتگال کے ازبکستان پر 0-5 کی برتری  سے جیتے گئے میچ میں، ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کیا ۔ اس میچ میں گول کرنے کے بعد رونالڈو ورلڈ کپ کی تاریخ میں چھ مختلف عالمی ٹورنامنٹوں میں کم از کم ایک گول کرنے والے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں۔

امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ میزبانی میں  اور 48 ممالک کی ٹیموں کی شرکت سے منعقدہ  2026 فیفا ورلڈ کپ 11 جون کو شروع ہوا  اور 19 جولائی تک جاری رہے گا ۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی