مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی شام پر گولہ باری
ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون نے علاقے پر پرواز کی اور  اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی شام کے علاقے 'درعا' پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے: سانا
اسرائیل کی شام پر گولہ باری
[فائل] شام کے صوبہ درعا کے علاقے عابدین میں ایک شخص ایک بچے کے ساتھ غیر پھٹے ہوئے گولے کے قریب بیٹھا ہے، 29 جون 2026۔ / AFP

شام کی سرکاری خبر ایجنسی سانا 'SANA' کے مطابق آج بروزجمعرات  علی الصبح ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون نے علاقے کے اوپر پرواز کی اور  اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی شام کے مغربی دیہی علاقے 'درعا' کی زرعی زمینوں پر توپ خانے سے گولہ باری کی ہے۔

سانا کے مطابق اسرائیلی توپ کا ایک گولہ صوبہ درعا کے مغرب میں واقع گاوں 'جملا'  کے اطراف کی زرعی زمینوں پر گرا ہے۔

خبر کے مطابق گولہ باری کے دوران ایک اسرائیلی جاسوس ڈرون ہدف بنائے گئے علاقے کے اوپر پرواز کرتا رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے مغربی درعا کے دیہی علاقے میں واقع عبدین گاؤں پر چھاپہ مارا۔ گاؤں کے رہائشیوں کی جانب سے پتھراؤ کے ذریعے مزاحمت کے بعد، فوج نے گاؤں کے مضافاتی علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔

دسمبر 2024 میں بشار الاسدحکومت کے خاتمے کے بعد شام میں، ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے چھاپوں، تلاشیوں، گرفتاریوں اور فوجی چوکیوں کے قیام پر مشتمل اسرائیلی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

دریافت کیجیے
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا