غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
غزّہ میں فوجی آپریشنوں میں اضافہ کرسکتے ہو، ٹرمپ نے نیتان یاہو کو اجازت دے دی
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزّہ میں فوجی آپریشنوں کے پھیلاو کے لئے نیتن یاہو کو "ہری بتّی" دِکھا دی ہے: اسرائیلی ذرائع ابلاغ
غزّہ میں فوجی آپریشنوں میں اضافہ کرسکتے ہو، ٹرمپ نے نیتان یاہو کو اجازت دے دی
Yedioth Ahronoth claimed that US President Donald Trump had given Netanyahu a “green light” to proceed with the expanded assault. / Reuters
5 اگست 2025

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے اور خطے میں فوجی آپریشنوں کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 نیتن یاہو کے ایک قریبی  سینئر عہدیدار نے پیر کی شام  روزنامہ یدیوت اہرونوت کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "پتّے پھینکے جا چُکےہیں، ہم غزہ پر مکمل قبضہ کر لیں گے"۔

 اسی عہدیدار نے کہا ہے کہ "جن علاقوں میں یرغمالیوں کو رکھا گیا ہے، وہاں بھی آپریشن کیے جائیں گے۔ اگر اسرائیلی چیف آف اسٹاف اس کی مخالفت کرتے ہیں تو انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے"۔

 اسرائیل کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ غزہ میں اسرائیل کی حکمت عملی میں ایک بڑی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے  اور توقع ہے کہ اب مرکزی پناہ گزین کیمپوں سمیت گنجان آباد علاقوں میں بھی آپریشن  کیے جائیں گے۔

ہری بتّی

حال ہی میں نیتن یاہو سے ملاقات کرنے والے وزراء کے حوالے سے سرکاری نشریاتی ادارے 'کے اے این 'نے خبر دی ہے کہ وزیر اعظم نے سکیورٹی اداروں کی مخالفت کے باوجود غزہ میں فوجی آپریشنوں کو مزید پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

روزنامہ  یدیوتھ اہرونوتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو اس وسیع حملے کے لیے 'ہری بتّی' دِکھا دی ہے۔

واضح رہے کہ  اسرائیلی فوج 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور جنگ بندی کے بین الاقوامی مطالبے کو مسترد کرتی چلی آ رہی ہے۔ ان حملوں میں اسرائیل  اب تک تقریبا 61 ہزار فلسطینیوں کو قتل کر چُکا ہے۔  قتل کئے جانے والوں میں زیادہ تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ اسرائیلی حملوں نے غزہ کی شہری ساخت کو مکمل طور پر  تباہ کر دیا ہے اور خطے میں ارادی شکل میں ڈیزائن کردہ قحط پھیلا  دیا ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان