ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام ملک کے اندر اور پورے خطے میں مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
ترک پارلیمنٹ کے اسپیکر نعمان کورتولموش 15 اگست 2026 کو استنبول میں باسفورس ڈپلومیسی فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔ / َAA

ترکیہ قومی  اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورطلمش نے کہا  ہےکہ ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام ملک کے اندر اور پورے خطے میں مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا اور بالآخر "زیادہ مضبوط اور دہشت گردی سے پاک خطے" کی تشکیل میں معاون ثابت ہوگا۔

استنبول میں منعقدہ باسفورس ڈپلومیسی فورم کی اختتامی تقریب سے خطاب میں قورطلمش نے"دہشت گردی سے پاک ترکیہ  اقدام "کو ایک وسیع تر علاقائی عمل کا پہلامرحلہ قرار دیا ہے۔

انہوں  نے کہا ہے کہ "ہم اب اس 40 سال سے زائد عرصے پر محیط دور کو پیچھے چھوڑ رہے ہیں، جس میں ہمارے ہزاروں شہری شہید ہوئے، دسیوں ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور دیہات و شہر تباہ ہوگئے۔"

قورطلمش نے کہا ہے کہ "اس ملک میں ترک، کرد اور دیگر نسلی برادریوں سے تعلق رکھنے والے لوگ اتحاد کے ساتھ مل کر اپنے سفر کو جاری رکھیں گے۔"

انہوں نے کہا ہے کہ تفریق، تقسیم اور دوسروں کو اجنبی سمجھنے کی زبان کی جگہ "بھائی چارے اور اتحاد کی زبان" اپنائی جانی چاہیے۔ یہ سوچ ترکیہ کی سرحدوں سے آگے بڑھ کر ترکوں، کردوں، عربوں اور دیگر برادریوں کو ایک دوسرے کے مزید قریب لائے گی۔

ترکیہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورطلمش نے کہا ہے کہ "ایک مضبوط اور دہشت گردی سے پاک خطے کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔"

دریافت کیجیے
ترکیہ نے سویٹزرلینڈ کو پہلی سی ای وی یورپی چیمپئن شپ میں ہرا دیا
9 یورپی ممالک نے ہوائی اڈوں پر شدید رش  کے باعث داخلی اور خارجی چیکنگ کو ملتوی کر دیا
اسرائیلی فلم سازوں کی شہریت منسوخ کروادوں گا:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی وزیر دفاع کی جنوبی لبنان کے پہاڑوں کی طرف رخ کرنے والوں کو 'ختم کرنے' کی دھمکی
ایران اور متحدہ عرب امارات باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے اور تعاون میں توسیع پر متفق
اسرائیل نے ڈرون حملہ کر کے دو فلسطینیوں کو قتل اور 13 کو زخمی کر دیا
فلسطین: ہم برکس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
ترکیہ: ہم، سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی مذّمت کرتے ہیں
شمالی قبرصی ترک جمہوریہ: امریکہ کا فیصلہ انتہائی  افسوسناک ہے
ترکیہ: ہم، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے موقف سے اتفاق کرتے ہیں
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
لبنان سے انخلاء تک اسرائیل کے ساتھ کوئی نئی مذاکرات نہیں: عون
سعودی عرب: عراق سے تیل پائپ لائن کو نشانہ بنائے جانے کے بعد بغداد اس واقع کی تحقیقات کر رہا ہے