دنیا
2 منٹ پڑھنے
برطانیہ: فلسطین کا لندن مشن باقاعدہ سفارت خانہ بن گیا
فلسطینی مشن کے درجے کی سفارتخانے میں تبدیلی برطانیہ۔فلسطین تعلقات میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے: حسام زملوط
برطانیہ: فلسطین کا لندن مشن باقاعدہ سفارت خانہ بن گیا
زملوط نے برطانیہ میں نئے فلسطینی سفارت خانے کو امن، وقار اور عوام کی انصاف و آزادی کی جدوجہد کی علامت قرار دیا۔ (X.com/@hzomlot) / Social Media

ستمبر 2025 میں برطانیہ کے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کرنے کے بعد ، لندن میں فلسطینی مشن  کے دفتر کو باضابطہ طور پر سفارتخانے کا درجہ دے  دیا گیا ہے ۔

فلسطینی مشن کا نیا نام "ایمبیسی آف دی اسٹیٹ آف فلسطین" یعنی "ریاستِ فلسطین کا سفارتخانہ" ہو گیا ہے۔

 5 جنوری سے اس حیثیت کے باقاعدہ اجراء کے بعد سےیہ پیش رفت دونوں ریاستوں کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کے  قیام کی طرف ایک سرکاری  قدم  کی حیثیت رکھتی ہے۔

یہ قدم آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت بعض دیگر  ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے  کے بعد اُٹھایا گیا ہے۔

برطانیہ میں ریاستِ فلسطین کے سفیر 'حسام زملوط'  نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ فلسطینی مشن کے درجے کی سفارتخانے میں تبدیلی برطانیہ۔فلسطین تعلقات میں ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ ، فلسطینی عوام کے آزادی اور حقِ خودارادیت  کےطویل سفرِ میں ایک 'سنگِ میل' ہے۔

زملوط نے مزید کہا ہے کہ "برطانوی عوام کی یکجہتی نے ہمیں اس مقام پر پہنچنے میں مدد کی ہے اور یہ قدم آئندہ  کے طویل راستے کے حوالے سے نہایت  اہم ہے"۔

برطانیہ کے مشرقِ وسطیٰ کے وزیر' ہیِمش فالکنر' نے کہا  ہےکہ" اس فیصلے کا مقصد دو ریاستی حل کی اطلاقی حیثیت کو تحفظ دینا اور اسرائیلی و فلسطینی عوام کے لیے امن  کے ایک پائیدار  راستے کو تخلیق کرنا ہے"۔

فالکنر نے لندن میں فلسطین سفارتخانے کے افتتاح کی تصدیق کی اور باہمی  تعلقات کے سرکاری حیثیت اختیار کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

انہوں نے غزہ میں جاری انسانی بحران پر بھی بات کی، امداد تک رسائی میں کچھ پیش رفت کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "اب پہلے کی نسبت  زیادہ ٹرک غزہ میں داخل ہو رہے ہیں اور یہ بات خوش آئند ہے۔ مگر اہم گذرگاہیں  ابھی بھی بند ہیں، قافلے واپس موڑے جا رہے ہیں، طبی اور پناہ کا سامان روکا جا رہا ہے اور سول تنظیموں  پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں"۔

فلسطینی مشن کی سفارتخانے میں تبدیلی  برطانیہ کے فلسطینی حکام کے ساتھ نئے  روابط کی عکاسی کے ساتھ ساتھ  غزہ میں انسانی ضروریات کو پورا کرنے میں  روزِ اوّل سے درپیش مسائل کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

دریافت کیجیے
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کا اسرائیلی دعوی مشکوک ہے:سی آئی اے
فرانس: ایران مظاہرین کو سزائے موت دینا بند کرے
انڈونیشیا: مسافر بردار کشتی میں آگ لگ گئی، ایک مسافر ہلاک
کولومبیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد496ہو گئی،قومی سوگ کا اعلان
آسٹریلیا: بونڈی بیچ دعوے میں 800 سے زائد گواہوں کے بیانات جمع کر لئے گئے
زمبابوے میں مسافر فیری کے الٹنے سے کم  از کم 15 افراد ہلاک
بیجنگ نے موسلادھار بارشوں کے باعث بس سروسز معطل کر دیں، سیاحتی علاقوں کو بند کر دیا
ایران: دشمن ممالک کے جہازوں کو اجازت لینا پڑے گی
روس اور یوکرین کے دو طرفہ حملوں میں 7 افراد ہلاک، علاقے میں حملوں میں شدت آئی ہے
روس کا کیف پر حملہ،5 افراد ہلاک،متعدد زخمی
"ڈرون میزائل دھماکہ " مولدووا نے روس سے اپنا سفیر واپس بلالیا
فلپائن میں بارشوں اور لرزشِ اراضی سے 12 افراد ہلاک، 8 لاپتہ
چین: ڈولفن طوفان کے باعث 1.5 ملین سے زائد افراد بے گھر
ہندوستان کے ریاست آسام میں سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 100 تک پہنچ گئی
امریکہ اور کینیڈا میں تیز رفتار جنگلاتی آگ، متاثرہ علاقوں کے باسی انخلاء پر مجبور
میٹا کو ایک اور مقدّمے کا سامنا
مکہ معاہدے کی عالمی میڈیا میں وسیع  پیمانے پر بازگشت