مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے، 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
اسرائیلی فضائی حملوں نے   آج لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا یا ، جس میں کم از کم 20 افراد  ہلاک اور 26  زخمی ہو گئے۔
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے،  20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
لبنان / Reuters

اسرائیلی فضائی حملوں نے   آج لبنان کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنا یا ، جس میں کم از کم 20 افراد  ہلاک اور 26  زخمی ہو گئے۔

اسرائیلی طیاروں نے دارالحکومت بیروت کے علاقے عائشہ بکر میں ایک رہائشی  عمارت کو بھی نشانہ بنایا، تاہم اس حملے میں جانی نقصانات کی تعداد فوری طور پر واضح نہیں تھی۔

لبنانی  ایجنسی کے مطابق، جنوبی لبنان کے ضلع طائر کے قصبے حنویہ میں ایک اسرائیلی حملے میں ایک پیرامیڈک سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔

مشرقی لبنان کے ویسٹرن بقا علاقے کے زیلاّیہ  پر  حملے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے، جبکہ ضلع تائر کے الہوش میں اسرائیلی بمباری  سے  ایک اور شخص ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

NNA نے کہا کہ اسی ضلع کے قصبے قانا میں مسلسل اسرائیلی حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔

حزب اللہ سے منسلک المنار ٹی وی کے مطابق، تائر کے شحابیہ  پر  ایک اسرائیلی حملے میں چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے۔

اسی دوران، لبنان کی وزارتِ صحت نے کہا کہ جنوبی لبنان کے بنت جبیل ضلع کے قصبے تبنین پر ایک اسرائیلی حملے میں چار افراد زخمی ہوئے۔

2 مارچ سے اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنان میں تقریباً 570 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
امریکہ۔جنوبی کوریا مشترکہ فوجی مشقوں کا حجم کم کیا جائے: ٹرمپ
پوپ لیو کا مطالبہ: مغربی کنارے میں تشدّد بند کیا جائے
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
مصر بھی 'مکہ معاہدے' میں شامل ہو سکتا ہے: اردوعان
ترکیہ کا "دہشت گردی سے پاک ترکیہ" اقدام مزید مضبوط اتحاد کی راہ ہموار کرے گا: قورطلمش
رومانیہ: ہسپانوی نیٹو جنگی طیارے نے ڈرون کو گرا دیا
ایران: آبنائے ہُرمز ایران کی تھی، ہے اور رہے گی
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ