دنیا
2 منٹ پڑھنے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم نے متعدد بھاری بیلسٹک میزائل حملوں کے دوران، عقبہ ہوائی اڈے پر موجود، امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے: آئی آر جی سی
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا اردن حملے کا دعویٰ، آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کے غیر محفوظ ہونے کا انتباہ (تصویر: فائل) / Reuters

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور 'IRGC' نے کہا ہے کہ "ہم نے متعدد بھاری بیلسٹک میزائل حملوں کے دوران، اردن کے عقبہ ہوائی اڈے پر موجود، امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے"۔

انقلابی گارڈز کے مطابق انہوں نے عقبہ ہوائی اڈے پر موجود امریکی C-17 فوجی کارگوطیاروں اور P-8 نگرانی طیاروں پر بیلسٹک میزائل داغے ہیں جس کے نتیجے میں متعدد طیاروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے اسلامی جمہوریہ ایران براڈکاسٹنگ 'IRIB' کی جانب سے نشر کردہ ایک بیان میں IRGC نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اردن کے موافق السلطي/ازرق ہوائی اڈے پر امریکی افواج کے زیرِ استعمال 20 ہینگر تباہ کر دیئے گئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ کے شہر اسلام آبادِ غرب کے اوپر ایک MQ-9 ڈرون کو گرا دیا گیا ہے۔

مہر کے مطابق اس ڈرون کو ایران کی انقلابی گارڈ ایرو اسپیس فورس کے زیرِ استعمال ایک جدید اور ایران کے مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک سے  مربوط فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنایا ہے۔

تیل بردار جہازوں میں دھماکے

دوسری جانب، نیم سرکاری خبر ایجنسی تسنیم نیوز کے مطابق انقلابی گارڈ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں دو تیل بردار ٹینکروں میں دھماکے ہوئے اور  انہیں روک دیا گیا ہے۔

انقلابی گارڈز کا کہنا تھا کہ یہ جہاز اس اہم آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے اور یہ "امریکی دباؤ" کی علامت ہے۔

انقلابی گارڈز نے خبردار کیا ہے کہ"یہ راستہ نہ تو کیمیائی کھاد کی ترسیل کے لیے محفوظ ہے اور نہ ہی تیل اور گیس کے ایک قطرے کی نقل و حمل کے لیے۔جب تک امریکہ خطے میں اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا، اس آبی راہداری کی سلامتی یقینی نہیں بنائی جا سکتی"۔

دوسری جانب، امریکہ کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایراندباو ڈالنے کے لئے  آبنائے ہرمز کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے لہٰذا  دیگر ممالک  اس معاملے پر "عملی اقدامات" کریں۔

روبیو نے مزید کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ سفارتی حل پر اب بھی آمادہ ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز