دنیا
2 منٹ پڑھنے
شمالی کوریا روس کی حمایت جاری رکھے گا: کم جونگ اُن
شمالی کوریا کی حکومت روس کی ان تمام پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی جن کا تعلق خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی سے متعلقہ مفادات کے دفاع سے ہے: کم جونگ اُن
شمالی کوریا روس کی حمایت جاری رکھے گا: کم جونگ اُن
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان اور روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف شمالی کوریا کے پیانگ یانگ میں ایک اجلاس میں شریک ہیں۔ / Reuters

شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے کہا ہےکہ ہمارا ملک روس کی پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی  KCNA کے مطابق صدر کم جونگ اُن نے روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے ساتھ  ملاقات میں بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔ ملاقات  سے بعد جاری  کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا روس کی پالیسیوں کی حمایت کرتا رہے گا۔

آندرے بیلوسوف سمیت ایک وفد نے،  روس کے علاقے  کرسک میں  جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے شمالی کوریائی فوجیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقدہ، یادگاری تقریب میں شرکت کی۔

KCNA کے مطابق تقریب سےخطاب میں  کم نے کہا ہے کہ "شمالی کوریا کی حکومت روس کی ان تمام پالیسیوں کی حمایت جاری رکھے گی جن کا تعلق خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی سے متعلقہ مفادات کے دفاع سے ہے"۔

دونوں ممالک نے 2024 میں باہمی دفاعی معاہدہ کیا تھا اور شمالی کوریا نے کرسک میں روسی افواج کی صف سے یوکرین کے خلاف لڑنے کے لیے تقریباً 14,000 فوجی بھیجے تھے۔

جنوبی کوریا، یوکرین اور مغربی حکام کے مطابق جھڑپوں میں شمالی کوریا کے  6,000 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

تعلقات مزید گہرے ہو رہے ہیں

کم نے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر ویاچسلاف وولودین سے بھی ملاقات کی اور اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے کے تحت دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

یہ عزم روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے خط میں بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ خط میں  کہا گیا ہے کہ "روس اور شمالی کوریا مشترکہ کوششوں کے ذریعے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرتے رہیں گے۔"

کم نے کرسک کے علاقے میں لڑنے والے شمالی کوریائی فوجیوں کو قربانی اور وفاداری کی علامت بنانے کے لئے ایک تواتر سے  اقدامات کیے ہیں۔

اتوار کے روز یادگار کے سامنے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے پیغام میں کم نے کہا ہے کہ "شہداء کی روحیں اور وہ اقدار جن کے دفاع کے لئے انہوں نے جانیں دیں  ہمیشہ زندہ رہیں گی۔"

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ