دنیا
2 منٹ پڑھنے
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
جرمن میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ برلن کے ڈاون ٹاون میں ایک پریڈ کے دوران ایک گاڑی ہجوم میں گھسنے سے ایک شخص ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں
برلن میں گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی،1 شخص ہلاک،متعدد زخمی
جرمنی / Reuters

جرمن میڈیا نے پولیس کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ برلن کے ڈاون ٹاون میں ایک پریڈ کے دوران ایک گاڑی ہجوم میں گھسنے سے ایک شخص ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ واقعہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق رات کے تقریباً 10 بجے  ٹیئرگارٹن ضلع میں ایک پریڈ کے دوران پیش آیا۔

پولیس اور ہنگامی خدمات کے عملے نے جائے وقوعہ پر ہی زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، تاہم ان کی حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید کوئی معلومات دستیاب نہیں ہو سکیں۔

پولیس اور ہنگامی خدمات کی کارروائی کے دوران منتظمین نے متاثرہ علاقے میں پریڈ کو ختم کر دیا۔

بلڈ  اخبار نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ ایک سفید رنگ کی وین تیز رفتاری سے ہجوم میں گھس گئی۔

اس واقعے کے بعد ایمرجنسی ڈسپچ سینٹر میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں یا زخمیوں کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔

 فائر ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ 44 ہنگامی امدادی اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا تھا۔

پولیس کی ایک بڑی تعداد بھی وہاں تعینات کی گئی، جبکہ حکام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ تقریب کے علاقے کو خالی کر دیں اور ہنگامی خدمات کی ہدایات پر عمل کریں۔

ڈرائیور کے بارے میں یا اس واقعے کی وجہ کیا بنی، اس حوالے سے فوری طور پر مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔"

 

دریافت کیجیے
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی
لبنانی مہاجرین اپنے گھروں کو واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں: اقوامِ متحدہ
امریکا نے برازیل کے سفیر کے ویزے کو منسوخ کر دیا
دنیا جاپان سے ہوشیار رہے: شمالی کوریا
ترکیہ قومی خفیہ سروس کے ڈائریکٹر جنرل کی لیبیائی عہدیداروں سے انقرہ میں مذاکرات
روسی میزائل اور ڈراون حملوں میں کیف کے قرب و جوار میں 14 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
فلپائن میں 6.3 کی شدّت کا زلزلہ
چین کے شاانشی صوبے میں شدید بارشوں کے باعث ایک لاکھ 15 ہزار لوگوں کی نقل مکانی