سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ انتظامیہ نے امیگریشن پالیسی پر پیچھے ہٹ گئی: لاس اینجلس سے 2000 فوجیوں کا انخلا
فوجیوں کو وفاقی عمارتوں کی حفاظت اور گرفتاریوں میں امیگریشن حکام کی مدد کا کام سونپا گیا تھا۔
ٹرمپ انتظامیہ نے  امیگریشن پالیسی پر پیچھے ہٹ گئی: لاس اینجلس سے 2000 فوجیوں کا انخلا
Los Angeles / AA

پینٹاگون کے چیف ترجمان شان پارنیل نے منگل کو اعلان کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے لاس اینجلس میں تعینات نیشنل گارڈ کے 2000 فوجیوں کی تعیناتی ختم کر دی ہے۔

پارنیل نے کہا کہ "ہماری اپیل کا جواب دینے والے  فوجیوں کا شکریہ ،  لاس اینجلس میں لاقانونیت کم ہو رہی ہے۔"

اس تناظر میں وزیر دفاع  نے کیلیفورنیا کے 2,000 نیشنل گارڈز مین کو وفاقی تحفظ کے فرائض سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

تقریباً 4000 نیشنل گارڈ کے سپاہی اور 700 بحری پیادے  اس علاقے میں تعینات تھے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ باقی ماندہ فوجی اس خطے میں کب تک موجود رہیں گے۔

فوجیوں کو وفاقی عمارتوں کی حفاظت اور گرفتاریوں میں امیگریشن حکام کی مدد کا کام سونپا گیا  تھا۔

ان فرائض کا آغاز  جون کے اوائل میں ہوا تھا اور اس پر  60 دن تک عمل درآمد  کا منصوبہ بنایا گیا تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جون کے اوائل میں کیلیفورنیا نیشنل گارڈ کے تقریباً 4,000 فوجیوں اور 700 فعال ڈیوٹی والے میرینز کو لاس اینجلس میں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد علاقے میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہرے ہوئے تھے۔

"سیاسی کٹھ پتلیاں"

یہ تعیناتی گورنر گیون نیوزوم کی مخالفت کے باوجود کی گئی۔ نیوزوم نے اس فیصلے کے خلاف قانونی جدوجہد  شروع کی تھی۔

سب سے پہلے، ایک ضلعی عدالت کے جج نے گورنر کے اعتراض کے باوجود ٹرمپ کی گارڈ کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیا۔ لیکن اپیل کورٹ نے فوجیوں پر انتظامیہ کے مسلسل کنٹرول کو برقرار رکھا۔ قانونی کاروائی تا حال  جاری ہے۔

نیوزوم نے کہا کہ لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ کی تعیناتی "فوجیوں کو ان کے اہل خانہ اور شہری فرائض سے الگ کرتی ہے، اور انہیں لاس اینجلس میں صدر کی سیاسی کٹھ پتلیوں  کی ماہیت دلاتی  ہے۔"

دریافت کیجیے
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"
اسرائیل نے تازہ خلاف ورزیوں میں چار فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے
امریکہ نے ایران پر حملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا
نیٹو کا 'فرنٹ ڈور' منصوبہ ،ترک دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کا ہدف
ترک خواتین اور مردوں کی ٹیمیں VNL فائنلز میں پہنچ گئیں
فرانس میں پھِیلتی جنگلاتی آگ،سینکڑوں افراد کا انخلا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
یورپی یونین کے سفیر روس پر نئے پابندیوں کی تیاریوں میں
"الزامات بے بنیاد ہیں"عدالت میں اپنا مقدمہ چیلنج کروں گا: مادورو