مشرق وسطی
1 منٹ پڑھنے
ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی
یہ قدم امن کا پیامبر ہے اور خطے میں قیامِ استحکام  میں معاونت کرے گا: وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار
ایران نے پاکستانی پرچم بردار مزید 20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی
پاکستان کا کہنا ہے کہ جاری علاقائی کشیدگی کے درمیان اس اقدام سے استحکام کا اشارہ ملتا ہے۔ (فائل) / Reuters

ایران نے، کئی ہفتوں سے عملاً بند' آبنائے ہرمز 'سے پاکستانی پرچم بردار مزید  20 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں اس اقدام کی تصدیق کی  اور اسے ایک قابلِ تعریف  تعمیری  قدم قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "یہ قدم امن کا پیامبر ہے اور خطے میں قیامِ استحکام  میں معاونت کرے گا"۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا ہے کہ "مکالمہ، سفارتکاری، اور اس نوعیت کے فروغِ اعتماد  والے اقدامات ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں"۔

واضح رہے کہ پاکستان آج بروز  اتوار، مشرقِ وسطیٰ کی جنگ پر، ایک چار ملکی اجلاس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔

ترکیہ، پاکستان، مصر اور سعودی عرب کے اعلیٰ سفارت کار اسلام آباد میں  ملاقات کریں گے۔

ملاقات کا مقصد   ایران کے خلاف مہینے بھر سے جاری امریکہ۔اسرائیل جنگ کے باعث  مشرقِ وسطیٰ میں بگڑتی ہوئی کشیدگی میں  کمی کی کوششوں پر بات چیت کرنا ہے۔  

ایران نے آبنائے  ہرمزکو  مارچ کے اوائل سے عملی طور پر بند کر رکھا  ہے۔

یہ بحری درّہ جنگ سے قبل اوسطاً روزانہ 138 جہازوں کی  گزرگاہ  تھا۔

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
اسرائیل نے پانچ سالہ ہند رجب کے قتل  کا اعتراف کر لیا
اسرائیلی پولیس  نے القدس کے اموری وزیر کو گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا
اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عمان امریکا-ایران مذاکرات کے آڑے آیا تو اس پر حملہ  کر دیں گے:ٹرمپ
کُشنر مصر کے بعد اسرائیل روانہ، نیتن یاہو سے ملاقات کریں گے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
ایران نے ہرمز کھولنے کے لیے چھ مطالبات  کر دیئے
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات