دنیا
1 منٹ پڑھنے
میانمار میں 7,7 کی شدت کا ایک بڑا زلزلہ
اطلاع کے مطابق  بروز جمعہ گرین وچ  کے مطابق صبح 6 بجکر 20 منٹ پر رونما  ہونے والے  زلزلے کا مرکز ساگائنگ شہر کے شمال مغرب میں 16 کلومیٹر  کے فاصلے پر تھا اور اس کی زیر زمین  گہرائی 10 کلومیٹر تھی
میانمار میں 7,7 کی شدت کا ایک بڑا زلزلہ

امریکی جیولوجیکل سروے  کے مطابق میانمارمیں 7,7 کی شدت کا ایک بڑا زلزلہ آیا  ہے۔

زلزلےکے جھٹکے چین اور تھائی لینڈ میں بھی محسوس کیے گئے۔

اطلاع کے مطابق  بروز جمعہ گرین وچ  کے مطابق صبح 6 بجکر 20 منٹ پر رونما  ہونے والے  زلزلے کا مرکز ساگائنگ شہر کے شمال مغرب میں 16 کلومیٹر  کے فاصلے پر تھا اور اس کی زیر زمین  گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

بینکاک میں کچھ میٹرو اور لائٹ ریل سروسز معطل کر دی گئیں۔

میانمار میں موجود صحافیوں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں اور عمارتوں کی چھتوں کے ٹکڑے گر گئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی تھائی لینڈ اور دارالحکومت بینکاک تک محسوس کیے گئے، جہاں رہائشی عمارتوں کے ہلنے پر سڑکوں پر نکل آئے۔

چینگ مائی کے ایک رہائشی، دوآنجائی، نے صحافیوں کو بتایا، "میں نے زلزلے کی آواز سنی، اور میں گھر میں سو رہا تھا۔ میں عمارت سے نکل کر  جتنا دور بھاگ سکتا تھا، نکل گیا۔"

چین کے جنوب مغربی صوبے یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، بیجنگ کے زلزلہ ایجنسی کے مطابق زلزلے کی شدت 7.9  تھی۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے