مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
ایرانی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کی جوہری یا دیگر حساس تنصیبات پر امریکہ کا کوئی بھی حملہ علاقائی حملوں کو جنم دے گا، جس میں امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کے اتحادیوں اور حامیوں کے مفادات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا
حملے جاری رہے تو امریکہ اور اس کے عرب اتحادی بھی نہیں بچیں گے:ایران
ایران-امریکہ / Reuters

ایرانی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کی جوہری یا دیگر حساس تنصیبات پر امریکہ کا کوئی بھی حملہ علاقائی حملوں کو جنم دے گا، جس میں امریکی مفادات کے ساتھ ساتھ واشنگٹن کے اتحادیوں اور حامیوں کے مفادات کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹر نے بریفنگ میں بتایا کہ اس طرح کے اقدام کو پورے خطے میں جنگ کی توسیع کے طور پر دیکھا جائے گا اور یہ مسلح افواج کی جانب سے "شدید" ردعمل کا باعث بنے گا۔

یہ انتباہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے نتانز جوہری کمپلیکس کے قریب زیرِ زمین" کازما داغ " تنصیبات پر حملے کی دھمکی کے بعد سامنے آیا ہے۔

 واضح رہے کہ  ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکہ اس خطے پر بہت بھاری ضرب لگائے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ ایران نے خطے میں جوہری سینٹری فیوجز منتقل کیے ہوں گے، تاہم واشنگٹن نے ابھی تک اس معلومات کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ اس نے 'نصر 2 آپریشن' کی 24ویں لہر کے دوران کویت میں علی السالم ایئر بیس کے قریب ایک ابتدائی انتباہی راڈار، ٹیکٹیکل ریڈار کمپلیکس اور کویت کے جزیرہ بوبیان پر ایک اور ریڈار سسٹم کو تباہ کر دیا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ راڈار سسٹمز کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے  جبکہ   امریکہ کے خلاف فوجی آپریشنز جاری رہیں گے۔

امریکہ نے گزشتہ ہفتے سے ایران پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جبکہ تہران نے ان حملوں کا جواب ان تنصیبات اور اڈوں کو نشانہ بنا کر دیا ہے جن کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ امریکی فوج انہیں خطے کے مختلف ممالک میں استعمال کر رہی ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان یہ باہمی حملے اس مفاہمت نامے کے باوجود ہو رہے ہیں جو فروری میں شروع ہونے والی جنگ کو ختم کرنے اور مستقل امن معاہدے تک پہنچنے کے لیے جون میں پاکستان کی ثالثی میں طے پایا تھا۔

 

دریافت کیجیے
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
لبنان میں ہماری فوج تعینات رہے گی:یسرائیل کاتز
"عالمی ریڈ کراس کا تعاون " غزہ میں تباہ حال عمارتوں سے لاشیں نکالنے کا آغاز
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
غزہ میں فلسطینیوں کی جانوں کو لاحق خطرہ بڑھ رہا ہے: اقوام متحدہ
عراق نے  60 لاکھ اسلحے کے اندراج کے لیے ڈیٹا بیس تیار کرلیا
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم فی الحال امریکہ کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں کر رہے"
بد امنی کی وجہ غیر ملکی افواج کی خطے میں موجودگی ہے:ایران
ایران نے ہرمز کھولنے کے لیے چھ مطالبات  کر دیئے
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
مذاکرات کے باوجود کیا اسرائیل لبنان پر حملوں کو وسعت دے گا؟
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
ایران اور عمان آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر معاہدے کے قریب ہیں: رپورٹ
ایران: عمان کے ساتھ مذاکرات آبنائے ہرمز  سے بحری آمدروفت کے موضوع پر مرکوز ہیں
اسد اقتدار کا خاتمہ شام سمیت خطے کےلیے ناگزیر تھا: احمد الشراع
امریکی سفارتخانوں کا شہریوں کو مشرق وسطی کے ممالک سے روانہ ہونے کا انتباہ
ٹرمپ نے ایران پر 'بہت شدید' حملوں کا اعادہ کیا ہے اور جنگ میں 'فتح' کا عندیہ دیا
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: "کویت کے احمد الجابر فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے"
ایران کی آبنائے ہرمز میں استحکام کی بحالی کے لیے علاقائی تعاون کی اپیل