ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ہم کبھی بھی دعوی قبرص سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اردوعان
انقرہ ہر ممکنہ طریقے سے ترک قبرصی عوام کے ساتھ اتحاد و  یکجہتی کو مضبوط کرتا رہے گا: صدر رجب طیب اردوعان
ہم کبھی بھی دعوی قبرص سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: اردوعان
ترکی کے صدر نے ٹی آر این سی کی 42ویں سالگرہ منائی۔ / AA

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 42 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

بروز  ہفتہ ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'این سوشل' سے جاری کردہ تہنیتی پیغام میں انہوں نے قبرصی ترکوں کو مبارکباد پیش کی اور  کہا ہے کہ اس موقع پر  ہم اپنے بہادر شہداء کو دعائے رحمت و مغفرت کے ساتھ یاد کرتے  اور اپنے غازی فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے  ہیں۔ ہم کبھی بھی دعوی قبرص سے پیچھے نہیں ہٹیں گے"۔  

صدر اردوعان نے کہا ہے کہ انقرہ ہر ممکنہ طریقے سے ترک قبرصی عوام کے ساتھ اتحاد و  یکجہتی کو مضبوط کرتا رہے گا۔

15 نومبر یومِ قیامِ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کی مناسبت سے ملک کے صدر طوفان ارحُرمان نے بھی  کہا ہے کہ جزیرے میں قبرصی ترک کئی دہائیوں سے  اپنی بقاء، شناخت اور حقوق کے تحفظ کی جدوجہد بغیر کسی وقفے کے جاری  رکھے ہوئے ہیں۔

ارحُرمان نے  ، جزیرے میں اور خطے میں دیرپا استحکام اور امن کی یقین دہانی کے لیے، مسئلہ قبرص کے حل کے پختہ عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سفارتی کوششوں کے باوجود جزیرہ قبرص کئی دہائیوں سے یونانی قبرصیوں اور ترک قبرصیوں کے درمیان وجہ  تنازعہ بنا ہوا ہے۔

1960 کے اوائل میں شروع ہونے والے نسلی حملوں نے  قبرصی ترکوں کو اپنی حفاظت کے لیے مخصوص علاقوں میں محدود رہنے پر مجبور کر دیا۔

1974 میں، جزیرے کے یونان کے ساتھ الحاق کی خاطر یونانی قبرصیوں کی طرف سےبغاوت کی کوشش کے بعد، ترکیہ نے بحیثیت ضامن ملک کے فوجی مداخلت کی تاکہ قبرصی ترکوں کو ظلم و تشدد سے بچایا جا سکے۔ اس فوجی مداخلت کے نتیجے میں 1983 کو شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا۔

دریافت کیجیے
پاکستانی وزیر اعظم: مجھے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ طے پانے پر فخر ہے
روسی حملوں میں ایک بچہ سمیت تین افراد ہلاک، متعدد زخمی
سربراہ فوج کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں
تھائی لینڈ میں ایک نوجوان نے اپنے دادا دادی کو قتل کرنے کے بعد اسکول میں دھاوا بول دیا
روس کے وائلڈبیریز ہب پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
یونیسف: غزہ میں فائر بندی کے بعد سے 300 بچوں قتل کئے جا چُکے ہیں
پاکستان: وزیرِ اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر
سلامتی کونسل کی طرف سے پاکستان میں ہونے والے خونریز دہشت گردانہ حملے کی مذّمت
ایرانی مذاکرات کار: امریکہ 'لوپ تھیٹر ڈپلومیسی' میں مصروف ہے
حوثی حملوں میں 58 یمنی فوجی ہلاک، سعودی عرب میں شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات
اسرائیلی آبادکاروں کا فلسطینیوں پر حملہ،متعدد زخمی
جاپان: ہیروشیما پر امریکی ایٹمی بمباری کی 81 ویں سالانہ یاد
جاپان کی وزیر اعظم کا غیر جوہری اصولوں کو برقرار رکھنے کے واضح وعدے سے گریز
سی آئی اے نے کیوبا کے لیے پوشیدہ ٹاسک فورس تشکیل  دے دی
یکاترینبرگ کے قریب کار دھماکہ، روسی ڈرون بنانے والی کمپنی کے سربراہ شدید زخمی