دنیا
2 منٹ پڑھنے
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
جنوبی بحر الکاہل کے خطے میں واقع جزیرہ ملک کیریباتی کے قریب ایک 6 میٹر لمبی کشتی سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جو 3 ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں پھنسے رہے
3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر موجود 5 افراد بچا لیے گئے
کشتی

جنوبی بحر الکاہل کے خطے میں واقع جزیرہ ملک کیریباتی کے قریب ایک 6 میٹر لمبی کشتی سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے، جن میں دو بچے بھی شامل ہیں، جو 3 ماہ سے زائد عرصے تک سمندر میں پھنسے رہے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن  کی رپورٹ کے مطابق، مائیکرونیشیا کے جزائر موریلو اور روؤ کے درمیان سمندری سفر پر نکلنے والا 9 افراد کا ایک گروپ جولائی کے آخر میں بحری طوفان کی زد میں آ گیا تھا۔

3 ماہ تک سمندر کی لہروں کے رحم و کرم پر رہنے والی یہ 6 میٹر طویل کشتی کیریباتی کے جزیرے فیننگ کے کھلے سمندر میں دیکھی گئی۔

کشتی میں سوار دو بچوں سمیت 5 افراد کو مقامی دیہاتیوں نے بچا لیا، جبکہ لاپتہ ہونے والے دیگر 4 افراد کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

تخمینہ لگایا گیا ہے کہ سمندر میں لاپتہ ہونے والی اس کشتی کی 3 ماہ سے زائد عرصے سے تلاش جاری تھی اور یہ مائیکرونیشیا کے مشرق کی طرف تقریباً 5 ہزار 400 کلومیٹر دور بہہ گئی تھی۔

مغربی بحر الکاہل کے خطے میں امریکی جزیرے گوام میں قائم یو ایس کوسٹ گارڈ نے تصدیق کی ہے کہ مائیکرونیشیا کے جزیرے روؤ تک نہ پہنچنے پر اس کشتی کی گمشدگی کی اطلاع 30 جولائی کو دی گئی تھی۔

 

دریافت کیجیے
بحیرہ اسود کی سلامتی بحال رکھنے کےلیے کوششیں جاری ہیں:ایرداون
امریکہ کی جانب سے 150 سے زائد افغان مہاجرین کو ان کے ملک واپس بھیجنے کا منصوبہ بنانے کا دعویٰ
ترکیہ اور قازقستان کی باہمی تجارت  ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی
ترکیہ نے فریدون سینرلی اولو کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے نامزد کر دیا
اسرائیلی فوج نے مذاکرات جاری ہونے کے وقت جنوبی لبنان میں مکانات کو مسمار کیا اور قصبوں پر بمباری کی
چین: ہم، جی 20 اجلاسوں میں جنوبی افریقہ کی شرکت کے دوام کی حمایت کرتے ہیں
صدر اردوعان کا تحریر کردہ مضمون عالمِ ترک کے ذرائع ابلاغ میں
مقبوضہ مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کے چھاپوں اور گرفتاروں کی لپیٹ میں
ہم، نیتان یاہو اتحاد میں شامل نہیں ہوں گے: گولان
ترکیہ یومِ جمہوریہ کے موقع پر صدر اردوعان کا خصوصی پیغام
ترکیہ، یومِ جمہوریہ کی 103 ویں سالگرہ منا رہا ہے
سویڈن: سرکاری ملازمین 'چیٹ جی پی ٹی' اور 'کلاوڈ' استعمال نہیں کریں گے۔
یوگنڈا: 36 لاکھ افراد شدید غذائی قلّت کا شکار
جرمنی میں ایک گاڑی ہجوم پر چڑھ گئی، کم از کم چار افراد زخمی
روس اور یوکرین کے رات بھرحملوں میں 2 افراد ہلاک، 15 زخمی