دنیا
2 منٹ پڑھنے
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے بڑھتے ہوئے جاسوسی خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے
امریکہ کو اسرائیل کی طرف سے خطرہ
یہ خدشات ایران کے خلاف اپنی جنگ میں دونوں ممالک کے مابین بے مثال فوجی تعاون کے دوران سامنے آئے ہیں۔ (تصویر: فائل) / AP

امریکہ نے اسرائیل کی طرف سے بڑھتے ہوئے جاسوسی خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

روزنامہ 'دی نیویارک ٹائمز' کی اپنی ہفتے کی اشاعت میں امریکی حکام کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق، امریکی انٹیلی جنس رپورٹوں نے، واشنگٹن۔ایران  مذاکرات کے دوران، اسرائیل کی جانب سے بڑھتے ہوئے جاسوسی خطرات پر تشویش ظاہر کی ہے ۔

اخبار کے مطابق امریکہ اور اسرائیل ایک دوسرے کی جاسوسی سرگرمیوں سے طویل عرصے سے آگاہ ہیں اور عموماً انہیں برداشت کرتے رہے ہیں، تاہم بعض امریکی حکام کا خیال ہے کہ ایران مذاکرات کے حوالے سے امریکی مؤقف جاننے کے لیے اسرائیل کی جانب سے معلومات جمع کرنے کی حالیہجان توڑ کوشش "قابلِ قبول حدود سے تجاوز" کر گئی ہے۔

خبر میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چیف مذاکرات کار اسٹیوٹ کوف، پینٹاگون کے پالیسی انڈر سیکریٹری البرج اے کولبی اور ان کے نائب میشل پی ڈیمینو فورتھ سمیت، اعلیٰ امریکی حکام کی نگرانی میں اضافہ کر دیا ہے ۔

دوسری جانب، دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی 'ڈی آئی اے' نے ایک  الگ رپورٹ میں کہا ہے کہ  امریکی فوجی اہلکاروں اور سرکاری حکام کے خلاف جاسوسی سرگرمیوں کے باعث اسرائیل سے متعلق جوابی انٹیلی جنس خطرے کی سطح کو "اعلیٰ" سے بڑھا کر "انتہائی سنگین" قرار دے دیا گیا ہے۔

یہ خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب دونوں ممالک ایران کے خلاف جاری جنگ میں غیر معمولی فوجی تعاون کر رہے ہیں۔ اگرچہ امریکہ اسرائیل کے ساتھ وسیع پیمانے پر حکمتِ عملی اور آپریشنل انٹیلی جنس کا تبادلہ کرتا ہے تاہم  امریکی حکام کا ماننا ہے کہ اسرائیل ٹرمپ انتظامیہ کی مذاکراتی حکمتِ عملی اور مذاکرات میں بدلتے ہوئے مؤقف کے بارے میں مزید گہری معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اخبار نے خبردار کیا کہ اگر پینٹاگون اسرائیلی افسران کے ساتھ معلومات کے تبادلے کو محدود کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو اس سے دونوں ممالک کے درمیان فوجی انضمام اور تعاون کا عمل مزید پیچیدہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ، ایران کے ساتھ سفارت کاری کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران، اس کی حکومت اور اس کے علاقائی اتحادیوں کو مزید کمزور کرنے کے خواہاں ہیں، جس کے باعث دونوں اتحادی ممالک کے درمیان پہلے ہی سے تناؤ موجود ہے۔

دریافت کیجیے
آئی آر جی سی: ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا ہے
ہم، ایران۔امریکہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے خواہش مند ہیں: فیدان
بحیرۂ کیسپین پائپ لائن کنسورشیم کے ٹرمینل پر دو آئل ٹینکروں پر حملے
جاپان: اب ہم ایٹمی موضوع پر "بات کرنے سے گریز نہیں کر سکتے"
اقوام متحدہ: غزہ کے بچوں میں تیزی سے خسرہ پھیل رہا ہے
یوکرین: روسی حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 15 زخمی
امریکہ نے جزیرہ قشم کو بھی نشانہ بنایا
انگلینڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی
آبنائے ہرمز پر کسی بھی ریاست کا دعوی خودمختاری "بین الاقوامی قانون کے خلاف" ہے
بھارت کا نجی خلائی دور وکرم-1 کے آغاز کے ساتھ شروع
ایران نے کویت کے بجلی اور پانی کی پلانٹس پر حملے کیے جبکہ بحرین نے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
عراقی وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دوران 48 تجارتی معاہدے کر لیے
مشرقی ترکیہ میں ریکڑ اسکیل پر 5 کی شدت کا زلزلہ
یوکرین کے ڈراون حملے میں سات افراد ہلاک، 24 زخمی
ایران نے 7 راتوں سے جاری حملوں کے بعد امریکی فوجی اڈوں پر جوابی حملے کیے