دنیا
2 منٹ پڑھنے
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
پچاس فیصد درآمدی محصول امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ تجارتی اقدامات کی تازہ ترین کڑی ہے: وزیرِ اعظم مارک کارنی
اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو آگے بڑھانے پر تیار ہے: کارنی
ٹرمپ نے زیادہ تر کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ کینیڈا نے امریکی گاڑیوں، شراب اور ڈیری مصنوعات کے ساتھ غیر منصفانہ امتیازی سلوک کیا ہے۔ / AP Archive

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا ہے اوٹاوا، واشنگٹن کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو مزید آگے بڑھانے پر تیار ہے۔

وزیر اعظم کارنی نے امریکی انتظامیہ کے کینیڈا کی متعدد درآمدی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی محصول عائد کرنے کے منصوبے پر ردِعمل کا اظہار کیا اور  کہا ہے کہ "یہ کاروائی  امریکہ کی جانب سے، کینیڈا۔امریکہ۔میکسیکو معاہدے 'CUSMA' کی براہِ راست خلاف ورزی کر کے، اٹھائے گئے یکطرفہ تجارتی اقدامات کی تازہ ترین کڑی ہے۔"

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نےکینیڈا کے امریکی گاڑیوں، الکحل مشروبات اور دودھ سے تیار ہونے والی مصنوعات کے ساتھ غیرمنصفانہ امتیازی سلوک کرنے کے موقف کے ساتھ کینیڈا سے بیشتردرآمدی  اشیاء پر 50 فیصد محصول لگا دیا تھا۔

338ویں شق

ٹیرف اقدام سے باخبر  ایک کینیڈین عہدیدار نےکہا ہے کہ چین کے بعدکینیڈا اُن چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے ٹرمپ کی سابقہ ٹیرف پالیسیوں کے جواب میں جوابی محصولات عائد کئے تھے اور اسی وجہ سے اب اسے اس کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

50 فیصد درآمدی محصولات کا اطلاق توانائی کی مصنوعات، پوٹاش، مچھلی اور اہم معدنیات پر نہیں ہوگا۔ تاہم امریکہ۔میکسیکو۔کینیڈا معاہدے 'USMCA' کے تحت قبل ازیں ٹیرف سے مستثنیٰ  درآمدی اشیاء اب محصولات کے دائرے میں شامل ہوں گی۔

یہ تجارتی معاہدہ 2020 میں نافذ ہوا تھا۔ حال ہی میں معاہدے کی معیاد  ختم ہو نے کے بعد  فریقین کے درمیان ایک نئے مذاکراتی عمل کا آغاز ہو چکا ہے، جو 2036 تک جاری رہ سکتا ہے۔

دریافت کیجیے
ایران کی معاشی مشکلات میں اضافہ، اسرائیل-امریکہ کی جنگ نے کارخانوں کو نقصان پہنچایا
جنرل برہان: سوڈان کی فوج 'حقیقی امن' کے لیے تیار ہے، آرایس ایف ہر گز اقتدار پر نہیں آ سکتی
جنوبی ہسپانیہ زلزلے سے لرز اٹھا، عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان
ہرمز کو کسی ٹویٹ، طیارے کیریئر یا انتخابی تقریر سے قبضے میں نہیں لیا جا سکتا' — ایران
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا خطرناک زلزلہ، امدادی کارروائیاں جاری
ترکیہ نے یومِ آزادی کے موقع پر 'دوست اور برادر ملک' پاکستان کو مبارکباد دی
نیپال،شدید بارشوں کی تباہی ،5 افراد ہلاک 8 لا پتہ
روس اور یوکرین کے درمیان فوجی نعشوں کا تبادلہ
مشرقی جاپان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد ہلاک
"جشنِ آزادی پاکستان" اسلام آباد میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ
امن کی تلاش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے:شہباز شریف
مصر میں ایک شاپنگ مال میں دھماکے میں 3 افراد ہلاک، 17 زخمی
ترکیہ۔پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے کا مقصد مشترکہ صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے: انقرہ
پولینڈ: 19 ملین افراد کی طبّی معلومات چوری ہو گئیں
ترکیہ: ،علی خان کوریش نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کا آغاز