سیاست
2 منٹ پڑھنے
مالی میں تین بھارتی شہری اغوا کر لئے گئے
دارالحکومت بماکو میں بھارتی سفارت خانہ، مالی کی حکومت اور اغوا شدہ بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ، مسلسل رابطے میں ہے
مالی میں تین بھارتی شہری اغوا کر لئے گئے
Three Indians seized in Mali during militant attacks / AP
3 جولائی 2025

بھارت وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ مالی میں تین بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق مغوی بھارتی شہری  ایک سیمنٹ فیکٹری میں ملازم تھے اور انہیں رواں  ہفتے میں ، مغربی افریقہ کے اس بحران زدہ ملک میں کئے گئے، شدت پسندانہ حملوں کے دوران اغوا کیا گیاہے۔

وزارت نے بدھ کی رات جاری کردہ  بیان میں کہا  ہےکہ ان افراد کو منگل کے روز ڈائمنڈ سیمنٹ فیکٹری  پر مسلح حملہ آوروں کے مربوط حملے میں اغوا کیا گیا ہے۔ مذکورہ سیمنٹ  فیکٹری مالی کے مغربی علاقے کے مرکزی شہر کائے میں واقع ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ مالی کے دارالحکومت بماکو میں بھارتی سفارت خانہ "مالی کی حکومت اور اغوا شدہ بھارتی شہریوں کے اہل خانہ کے ساتھ قریبی اور مسلسل رابطے میں ہے"۔

بھارت نے حملہ آوروں کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا  ہےکہ آیا ان سے کوئی رابطہ کیا گیا ہےیا نہیں۔تاہم بیان میں "یکم جولائی 2025 کو مغربی اور وسطی مالی کے متعدد مقامات پر دہشت گردوں  کی طرف سے  کئی فوجی اور حکومتی تنصیبات پر حملوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے"۔

واضح رہے کہ مالی 2012 سے ایک بغاوت کا سامنا کر رہا ہے جو شمالی علاقے سے شروع ہوئی اور پورے ملک میں پھیلنے کے بعد پڑوسی ممالک برکینا فاسو اور نائجر تک پہنچ گئی ہے۔

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان