دنیا
2 منٹ پڑھنے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے، بہ ہمراہ اپنے اتحادیوں کے، لبنان اور دیگر جنگ زدہ مقامات میں فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے: شہباز شریف
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
ان کے یہ ریمارکس ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایران پر بمباری اور حملے کو دو ہفتوں کی مدت کے لیے معطل کرنے پر رضامند ہو گئے ہیں۔ (فائل فوٹو) / Reuters

پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران، بہ ہمراہ اپنے اتحادیوں کے ، لبنان سمیت تمام جنگ زدہ علاقوں میں فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔

آج بروز بدھ  سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'X' سے جاری کردہ  بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ  "میں انتہائی حِلم مزاجی کے ساتھ یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے بہ ہمراہ اپنے اتحادیوں کے، لبنان اور دیگر جنگ زدہ مقامات میں، فوری طور پر جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔"

شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ "دونوں فریقوں نے غیر معمولی دانشمندی اور فہم و فراست کا مظاہرہ کیا ہے اور امن و استحکام کے مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے تعمیری طریقے سے کام جاری رکھا ہوا ہے۔"

پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا ہے  کہ "ہم نے، تمام مسائل کے حل کے لیے ایک حتمی معاہدے تک پہنچنے کی خاطر، امریکی اور ایرانی  وفود کو جمعہ کے روز مذاکرات کے لئے اسلام آباد مدعو کیا ہے"۔

شہباز شریف  نے کہا ہے کہ "میں خلوصِ دل سے امید کرتا ہوں کہ 'اسلام آباد مذاکرات' پائیدار امن کے حصول میں کامیاب ثابت  ہوں گے۔ ہم آنے والے دنوں میں مزید اچھی خبریں سُنانے کے خواہشمند ہیں!"

دو ہفتوں کی جنگ بندی

یہ بیانات امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "ایران پر بمباری اور دیگر حملوں کو دو ہفتوں  کے لیے معطل کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے" سے متعلقہ بیان کے بعد سامنے آئے ہیں ۔

ایران نے بھی کہا ہے کہ ہمارے  ملک پر حملے بند ہونے کی صورت میں ہم بھی  "جوابی دفاعی کارروائیاں" روک دیں گے۔

دریں اثنا، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ  سیروسفر کو ایران مسلح افواج کے ذریعے یقینی بنایا جائے گا۔

دریافت کیجیے
عراق سے آنے والے 3 ڈرونز کو تباہ کر دیا گیا:سعودی عرب
امریکہ: فضائی مظاہرے کے دوران دو جنگی طیارے آپس میں ٹکرا گئے
آئی سی سی نے5 اسرائیلی حکام کے خلاف وارنٹ جاری کر دیئے
کیف کے روس پر ڈرون حملے جائز ہیں:زیلنسکی
بلغاریہ 2026 یورو ویژن مقابلہ موسیقی جیت گیا
چین اور امریکا نے ٹیرف کم کرنے پر اتفاق کر لیا
برطانیہ نے خلیج میں کم لاگت والا اینٹی ڈرون میزائل نظام نصب کر دیا
غزہ میں گاڑی پر حملہ،2 فلسطینی ہلاک
اسرائیل کی مشرق وسطی میں اشتعال انگیز کارروائیاں ختم ہونی چاہئیں، صدر ایردوآن
ترک قومی خفیہ ایجنسی نے جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا
حماس کے فوجی سربراہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہو گئے ہیں، حماس سینیئر حکام
روس نے 528 اجساد یوکرین کے سپرد کر دیے: کیف
امریکہ-ایران کے درمیان مذاکرات کی میز پر مفاہمت، میدان میں حملوں کی تیاری
اسرائیل کے تازہ حملوں میں غزہ میں 7 افراد ہلاک اور 45 سے زائد زخمی
ترک اور ازبک صدور  کی ترکستان میںترک ریاستوں کی تنظیم کے اجلاس کے دوران ملاقات