مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اقوام متحدہ کی چوکی پر حملہ، ایک امن محافظ ہلاک
یونیفل کی چوکی پر دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن فورس کا ایک اہلکار  ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا
اقوام متحدہ کی چوکی پر حملہ، ایک امن محافظ ہلاک
جنوبی لبنان میں دھماکے میں اقوام متحدہ کا امن فوجی ہلاک، ایک اور زخمی [فائل] / Reuters

اقوامِ متحدہ  نے کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی گاوں عدشیت القصیر  کے جوار میں یونیفل کی چوکی پر راکٹ دھماکے کے نتیجے میں اقوام متحدہ امن فورس کا ایک اہلکار  ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا  ہے۔

یونیفل نے جاری کردہ  بیان میں کہا ہے کہ "ہمیں دھماکہ خیز ایمونیشن  کے ماخذ کا علم نہیں ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں"۔

واضح رہے کہ یونیفل، جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجیوں اور حزب اللہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں کے مرکز کی حیثیت کے حامل ملک، لبنان میں تعینات ہے۔  یونیفل کا مقصد  اسرائیل کے ساتھ حد بندی لائن کے ساتھ واقع علاقے میں مبنی بَر دشمنی کاروائیوں  پر نظر رکھنا ہے۔

علاقے میں مشن کا دورانیہ   2026 تک تھا لیکن مشن   حالیہ برسوں میں اسرائیل اور حزب اللہ  کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے درمیان الجھ کر رہ گیا ہے۔

6 مارچ کو گھانا  مسلح افواج نے جاری کردہ بیان  میں  اقوامِ متحدہ  گھانا امن عملے کے لبنان بٹالین ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے  اور نتیجتاً  دو سپاہیوں کے  شدید زخمی ہونے کی اطلاع دی تھی۔

بعد ازاں اسرائیلی فوج نے اسی دن ٹینک  فائر  کے ذریعے  اقوامِ متحدہ کے ٹھکانے کو نشانہ بنانے اور  گھانا کے امن محافظوں کے  زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے کہا تھا  کہ اس کے دستوں نے حزب اللہ کی جانب سے اینٹی ٹینک میزائل فائر کے جواب میں کارروائی کی تھی۔ جوابی حملے میں اقوم متحدہ  کے دو اہلکار درمیانے درجے کے زخمی ہو گئے ہیں۔

یونیفل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ" ہم ایک بار پھر ،تمام فریقین سے  بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پورا کرنے اور  اقوامِ متحدہ کے عملے اور املاک کی حفاظت و سلامتی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کی، اپیل کرتے ہیں"۔

دریافت کیجیے
امریکہ نے یوکرین کے لیے  $2.68 بلین کے دفاعی پیکیج کی منظوری دے دی
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی