غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کی غزہ کے باشندوں کو جارحانہ کاروائیوں سے بے دخل کرنے کی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں، فیدان
اسرائیل جنگ بندی کے مذاکرات کو طول دے کر اور لوگوں کو بے گھر کرنے پر مجبور کر کے غزہ کے عوام کی مزاحمت کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسرائیل کی غزہ کے باشندوں کو جارحانہ کاروائیوں سے بے دخل کرنے کی کاروائیاں ناقابل قبول ہیں، فیدان
Israel’s moves to expel Gazans, annex West Bank unacceptable: Turkish foreign minister / AA

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے حماس کی شوریٰ کونسل کے سربراہ محمد اسماعیل درویش کو بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنے اور مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے اقدامات ناقابل قبول ہیں۔

ترک وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق، فیدان نے جمعہ کے روز استنبول میں محمد اسماعیل درویش کی قیادت میں حماس کے وفد سے ملاقات کی۔

حماس کے وفد نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں انسانی امداد کی جو مقدار فراہم کی جا رہی ہے وہ ضروریات کے لحاظ سے انتہائی  کم ہے اور انہوں نے جنگ بندی کے مذاکرات میں اسرائیل کے سخت رویے پر تنقید کی۔

فدان نے کہا کہ اسرائیل غزہ کے عوام کو بھوکا رکھ کر نسل کشی کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور یہ واضح ہے کہ اسرائیلی حکومت جنگ بندی کے حصول میں سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل جنگ بندی کے مذاکرات کو طول دے کر اور لوگوں کو بے گھر کرنے پر مجبور کر کے غزہ کے عوام کی مزاحمت کو توڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

فیدان نے مذاکرات کے تسلسل کے لیے ترکیہ کی حمایت پر زور دیا اور فلسطینیوں کے لیے بڑھتی ہوئی بین الاقوامی عوامی حمایت کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوامی دباؤ کے نتیجے میں زیادہ سے زیادہ ممالک فلسطینی ریاست کو تسلیم کر رہے ہیں اور اسرائیل دن بدن تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔

فیدان نے یہ بھی یقین دلایا کہ ترکیہ فلسطینی دعوے کی حمایت مضبوط ترین انداز میں جاری رکھے گا۔

بین الاقوامی جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کرتے ہوئے، اسرائیلی فوج نے 7 اکتوبر 2023 سے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، جس میں 60,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اس جارحیت  نے علاقے کو تباہ کر دیا ہے اور خوراک کی قلت پیدا کر دی ہے۔

 

دریافت کیجیے
چلی: سابق صدر نے اقوام متحدہ کے سربراہ کی دوڑ سےنام واپس لے لیا
ایران نےمذاکرات میں دوبارہ شامل ہونے کا شرط نامہ پیش کردیا
امریکہ کا منشیات کی ترسیل کرنے والے جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک
اسرائیل کا غزہ پر حملہ، چار فلسطینی ہلاک
ڈیموکریٹ سینیٹر نے اسرائیل کو 2.8 بلین ڈالر کے اسلحے  کی فروخت روک دی
ترک صدر ایردوان نیویارک روانہ،جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
ایران: تہران اور واشنگٹن کے درمیان بین الاقوامی سطح پر سفارتی   اور ثالثی کی کوششیں تا حال جاری
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے