دنیا
1 منٹ پڑھنے
کولمبیا میں اسکول بس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 20 زخمی
بس تولو کے کیریبین شہر سے میڈلین کی طرف جا رہی تھی، بس اسکول کے تفریحی سفر کے بعد لوٹ رہی تھی اور اس میں انٹیوکینو ہائی اسکول کے طلبا سوار تھے۔
کولمبیا میں اسکول بس حادثے میں 17 افراد ہلاک اور 20 زخمی
موم بتیاں لیسیو اینٹیوکوینو اسکول میں ایک عارضی یادگار پر رکھی گئی ہیں، جہاں حالیہ بس حادثے کے متاثرین پڑھتے تھے، 14 دسمبر 2025۔ / Reuters

شمالی کولمبیا کے ایک دیہی علاقے میں اسکول بس کھائی میں گرنے  سے 17 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ۔

اتوار کو X پر ایک پوسٹ میں انتیو کیووا کے گورنر آندریس یولیان نے کہا کہ بس اسکول سے  کیریبین قصبے تولوسے میدیلین  جا رہی تھی ۔

انہوں نے اتوار کی شب بتایا کہ طلبا ساحل پر اپنی گریجویشن کا جشن  منا رہے تھے۔

انہوں نے کہا، "دسمبر کے اس موقع پر یہ پوری کمیونٹی کے لیے  ایک بڑا دلخراش  سانحہ  ہے۔"

سوشل میڈیا پر  ایک  پوسٹ میں  زندہ بچ جانے والوں میں سے ایک نے  بتایا   کہ "میں سو رہا تھا اور اچانک چیخ و پکار سنائی دی  اور اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں۔"

امدادی  اہلکاروں نے  بچ جانے والوں کو خطرناک کھائی سے بڑی دقت سے  نکالا۔

صدر گستاو پیدرو نے X پر ایک پوسٹ میں متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا، "مجھے بڑا دکھ ہوتا ہے جب نوجوان ہلاک ہوتے ہیں۔ خصوصاً جب وہ تعلیم کے لیے  جا رہے ہوں یا خوشی سے تفریح  کر رہے ہوں۔"

دریافت کیجیے
ایران: امریکہ کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں تیکنیکی مذاکرات مکمل ہو گئے ہیں
روسی شہر پر یوکرین کا حملہ،5 افراد ہلاک
آبنائے ہرمز سے محفوظ اور بلا اجرت آمد و رفت برقرار رہے گی:عُمان
ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی خفیہ ادارے میں برطرفیوں کا آغاز کر دیا
اسرائیلی میڈیا: امریکا نے لبنان میں اسرائیلی کارروائیوں کی لا محدود اجازت ختم کر دی ہے
آبنائے ہرمز تہران کے زیرِ انتظام ہوگی: قالیباف
ترکیہ: اردوعان۔زیدی ملاقات
امریکہ نے 'نگرانی میکانزم' شروع کر دیا
ناروے سینیگال کو 3۔ 2 کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے ناک راونڈ میں پہنچ گیا
فرانس: گرمی کی شدت میں اضافہ،عوام پریشان
ایران نے ایٹمی ایجنسی کی ٹیم کےملک میں آنے پر رضا مندی ظاہر کر دی
یونانی عدالت نے اقلیتی ترک شہریوں کو مذہبی پالیسی کے خلاف خلاف احتجاج کرنے پر سزا سنا دی
سوٹزرلینڈ میں ایران۔امریکہ مذاکرات، پاکستان اور قطر کا مشترکہ بیان
عالمی کپ 2026:مصر نے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے ہرا دیا
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کو قتل کر دیا