سیاست
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل ایرانی میزائلوں کو روکنے کے لیے غیر ملکی مدد کی تلاش میں ہے
اسرائیلی ٹی وی کان کے مطابق برطانیہ نے پہلے ہی تل ابیب کی مدد کی درخواست پر جواب دے دیا ہے، جبکہ فرانس ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
اسرائیل ایرانی میزائلوں کو روکنے  کے لیے غیر ملکی مدد کی تلاش میں ہے
Under fire, Israel turns to multiple nations asked to help intercept Iranian missiles / AP

اسرائیلی نشریاتی ادارے (کان) کے مطابق اسرائیل نے کئی ممالک سے ایران سےداغے گئے  میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں مدد کی درخواست کی ہے ۔

کان  کی خبر کے مطابق ، "اسرائیلی حکام نے باضابطہ طور پر بین الاقوامی مدد کی درخواست کی ہے تاکہ ایران کے اسرائیل کی طرف داغے گئے  ڈرونز اور بیلسٹک میزائلوں کو روکا جا سکے ، یہ درخواست فرانس اور برطانیہ دونوں سےکی گئی  ہے۔"

نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ برطانیہ نے اس درخواست کا جواب دے دیا ہے اور مدد فراہم کر رہا ہے۔

ایک اسرائیلی عہدیدار نے کہا کہ برطانیہ نے ماضی میں اسرائیل اور ایران کے درمیان دو جھڑپوں کے دوران مداخلت کی تھی، جنہیں ایران کی "پکا وعدہ I" اور " پکا وعدہ  II"  آپریشن  کے نام سے منسوب کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، نشریاتی ادارے نے ایک فرانسیسی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فرانس اسرائیل کی مدد کی درخواست قبول کرنے میں ہچکچاہٹ  سے کام لے رہا  ہے۔

یہ بھی بتایا گیا کہ ماضی میں ایک بین الاقوامی اتحاد تشکیل دیا گیا تھا تاکہ ایران کے میزائل حملوں کے خلاف اسرائیل کی مدد کی جا سکے۔

جمعہ کے روز اسرائیل نے ایران کے متعدد مقامات پر مربوط فضائی حملے کیے، جن میں فوجی اور جوہری تنصیبات شامل تھیں، جس کے جواب میں تہران نے چند گھنٹوں کے اندر جوابی حملے کیے۔

اسرائیلی حکام کے مطابق، ایرانی میزائل حملوں میں جمعہ سے اب تک کم از کم 13 افراد ہلاک اور 370 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک 224 افراد ہلاک اور 1,277 زخمی ہو چکے ہیں۔

دریافت کیجیے
روس نے کیف کو بڑھتی ہوئی ہتھیار کی فراہمی پر برطانوی سفارت کار کو طلب کر لیا
نتن یاہو  نے غزہ میں نسل کشی، ایران، لبنان، شام پر حملوں کو سراہتے ہوئے انتخابی مہم کا آغاز کیا
روس: "خلا میں کی دوڑ کو روکنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں"
پولینڈ نے یوکرین پر روسی حملوں کی وجہ سے شروع کردہ فضائی آپریشن ختم کر دیا
صدر ٹرمپ؛ وائٹ ہاؤس ملاقات کے دوران شی سے 'تقریباً ہر موضوع' پر بات ہو گی
جنگوں کے عالمی معیشت کو رخ دینے والے دور میں برکس کے رہنما بھارت میں یکجا
مودی کا پوتن کو مشورہ: تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات ہی واحد راستہ ہے
روسی صدر یوکرین اور ایران میں جنگیں جاری ہونے کے ماحول میں برکس سمٹ کے لیے بھارت میں
قالیباف: تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک" جواب دے گا
ارجنٹینا نے برطانیہ سے منسلک فاکلینڈ آئل ڈرلنگ پر 45 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کر دیں
روس کا امریکہ کو مشورہ: یوکرین میں سمجھوتے کو 'زمینی حقائق' کی عکاسی کرنی چاہیے
ایران: امریکی شہری اپنے بچوں کو اسرائیل کی جنگ کے لیے 'قربانی کا بکرا' بننے کی اجازت نہ دیں
امریکی قرضداروں کے قرضے معاف کرو، انہیں ایران پر حملہ کرنے بھیجو: اسرائیلی اخبار کا ایک منصوبہ
امریکی ایوانِ نمائندگان  نے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے والی یونیورسٹیوں پر پابندیاں عائد کر دیں
ٹرمپ نے ایران کو مذاکرات کے میز پر لانے کی کوششوں کے دعوؤں کو مسترد کر دیا
ٹرمپ: "اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود نہ رہتا"
امریکا اور ونیزویلا کے درمیان 'دنیا کے بڑے ترین تیل معاہدے' طے
امریکہ اور ایران کے درمیان فی الحال کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے: وائٹ ہاؤس
ٹرمپ انتظامیہ نےامیگرینٹ ویزا درخواستوں کو عارضی طور پر منجمد کر دیا - رپورٹ
امریکی وزیر دفاع: "ضرورت پڑنے پر ایران پر دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں"۔