ایشیا
2 منٹ پڑھنے
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
مانیٹرنگ تنظیم سائٹ (SITE) انٹیلی جنس گروپ کے مطابق، داعش دہشت گرد گروپ کی علاقائی شاخ نے شمال مشرقی افغانستان میں ایک طالبان عہدیدار پر مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے
افغانستان میں طالبان کے ایک عہدے دار کو ہم نے مارا ہے:داعش
افغانستان

مانیٹرنگ تنظیم سائٹ (SITE) انٹیلی جنس گروپ کے مطابق، داعش دہشت گرد گروپ کی علاقائی شاخ نے شمال مشرقی افغانستان میں ایک طالبان عہدیدار پر مہلک حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

بدخشان میں اطلاعات و ثقافت کے محکمے کے سربراہ ذبیح اللہ امیری کو منگل کے روز صوبائی دارالحکومت فیض آباد جاتے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

افغانستان اور پاکستان میں فعال داعش خراسان گروپ نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے یہ حملہ کیا ہے۔

امیری، جنوبی صوبہ ہلمند کے گورنر امان الدین منصور کے بھتیجے تھے۔

افغانستان کی اطلاعات و ثقافت کی وزارت نے کہا کہ اس "بزدلانہ حملے" کے بعد ایک حملہ آور مارا گیا اور دوسرے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وزارت نے منگل کو کہا کہ وہ "حکومت کے دشمنوں کو یاد دلاتی ہے کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے پختہ عزم اور ثابت قدمی کو کبھی کمزور نہیں کریں گی"۔

طالبان حکام نے افغانستان میں سیکیورٹی بحال کرنے کا عزم کر رکھا ہے، لیکن 2021 میں ان کے برسرِاقتدار آنے کے بعد سے  حملے جاری ہیں۔

داعش دہشت گرد گروپ کی علاقائی شاخ نے ان میں سے کچھ حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، جس میں وسطی کابل میں ایک چینی ریستوراں میں ہونے والا دھماکہ بھی شامل ہے جس میں جنوری میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے تھے۔

دہشت گرد گروپ نے دسمبر 2024 میں کابل میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جس میں مہاجرین کے وزیر خلیل الرحمان حقانی ہلاک ہو گئے تھے۔

 

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے