سیاست
2 منٹ پڑھنے
امریکہ: جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہری گرفتار
چن اور لائی بیجنگ کے ایجنٹوں کے طور پر کام کر رہے اور امریکی فوجی اداروں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے: وزارتِ دفاع
امریکہ: جاسوسی کے الزام میں دو چینی شہری گرفتار
Attorney General Pamela Bondi describes the case as part of a broader strategy by Beijing to compromise American defence. (Photo: Reuters Archive)
2 جولائی 2025

امریکہ وزارتِ انصاف نے، دو چینی شہریوں کو ،بحیثیت غیر قانونی ایجنٹوں کے، چینی حکومت کے لئےکام کرنے کا موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔

وزارتِ انصاف  نے بدھ کے روزجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ان افراد نے ، امریکہ کی حساس قومی سلامتی معلومات حاصل کرنے کے لیے، امریکی فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

ملزمان کی شناخت 38 سالہ 'یوآنسے چن' اور 39 سالہ 'لیرین رائن لائی' کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں جمعہ کے روز گرفتار کیا گیا اور پیر کو بالترتیب ہوسٹن، ٹیکساس، پورٹ لینڈ اور اوریگون کی عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔

چن اور لائی  پر الزام ہے کہ انہوں نے چین کی وزارت برائے ریاستی سلامتی (MSS)، جو ملک کی بنیادی شہری انٹیلی جنس ایجنسی ہے، کی جانب سے امریکہ کے اندر خفیہ انٹیلی جنس آپریشن کئے ہیں۔

استغاثہ کے مطابق، چن اور لائی نے امریکی فوجی معلومات حاصل کرنے اور امریکی بحریہ کی انٹیلی جنس جمع کرنے کے لئے  آن ڈیوٹی فوجی اہلکاروں کو بھرتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

'سیکیورٹی کو کمزور کرنے کی جارحانہ کوشش'

اٹارنی جنرل پامیلہ بونڈی نے اس کیس کو بیجنگ کی ایک وسیع حکمت عملی کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد امریکی دفاع کو اندر سے کمزور کرنا ہے۔

بونڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ "یہ کیس ، ہماری فوج میں دراندازی کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو اندر سے کمزور کرنے  کے لئے چینی حکومت کی مسلسل اور جارحانہ کوششوں کو اجاگر کرتا ہے "۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نےوزارتِ انصاف کے خدشات کی تائید کی اورکہا ہے کہ ایف بی آئی  غیر ملکی انٹیلی جنس خطرات کو ناکام بنانے کے لیے  کوششیں جاری رکھے گی۔

پٹیل نے کہا ہے کہ "ہم، چین کی امریکی  سرحدوں میں دراندازی کی کوششوں کے خلاف، نہایت چوکس شکل میں  اپنے وطن کا دفاع کر رہے ہیں"۔

واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے موضوع پر فوری تبصرے کی درخواست کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

دریافت کیجیے
امریکہ: زہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہو گئے
امریکہ: 'نیویارک سٹی' ایک نئے میئر کا انتخاب کرنے کو ہے
مامدانی جیتے تو فنڈ بند کر دوں گا: ٹرمپ
سوڈان کا سیاسی عدم استحکام،ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور
روس اور چین بھی جوہری تجربات کرتے ہیں لیکن "اس بارے میں بات نہیں کرتے": ٹرمپ
تنزانیہ میں انتخابی احتجاجات پر تشدد واقعات میں بدل گئے، 'سینکڑوں افراد ہلاک'
ٹرمپ نے 2028 کے بعد اقتدار میں رہنے کے لیے نائب صدر کے عہدے پر انتخاب لڑنے سے انکار کر دیا
ملائیشیا: کمبوڈیا-تھائی لینڈ امن معاہدے اور غزہ منصوبے میں ٹرمپ  کے کردار کو سراہتا ہے
روس-امریکہ سربراہی اجلاس کا دارومدار امریکی فیصلے پر ہے، لاوروف
روسی صدر کے ایلچی امریکہ میں،ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
پوتن کے نمائندے کا دعویٰ، یورپ کی طرف سے کیف کو امن مذاکرات میں تاخیر کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے
ٹرمپ نے بائیڈن کے دور کے حکام پر امریکی قانون سازوں کی پوشیدہ نگرانی کی منظوری دینے کا الزام لگایا
امریکا غزہ میں بین الاقوامی افواج کی تعیناتی پر غور کر رہا ہے، مارکو روبیو
حماس: ہم تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ قومی مذاکرات کے لیے تیار ہیں
ٹرمپ: میں نے بھارتی وزیر اعظم مودی کے ساتھ تجارت اور روسی تیل پر بات چیت کی ہے
میکابی تل ابیب نے اسٹن ویلا کے شائقین پر پابندی کے بعد اپنے بیرون ملک میچوں کو رد کرنے کا فیصلہ کیا۔
چین کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی پر ترکیہ اور قطر کی پذیرائی
امریکہ کے ساتھ 'پوتن-ٹرمپ ٹنل' سے قارات کو جوڑنے کے لیے مذاکرات شروع
ترکیہ نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام میں اہم اور مؤثر ثالثی کردار ادا کیا: جرمن وزیر خارجہ
امریکہ ہم سے تجارتی جنگ چاہتا ہے تو شوق پورا کر لے:چین