ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
ترکیہ میں بیک وقت متعدد آپریشنز کے ساتھ داعش کے متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاریاں
ترک سیکیورٹی فورسز نے یالووا صوبے میں ہونے والے داعش سے منسلک حملے کے بعد دہشت گردی مخالف کارروائیوں کے دائرہ کار میں منظم چھاپے مارے ہیں۔
ترکیہ میں بیک وقت متعدد آپریشنز کے ساتھ  داعش کے متعدد مشتبہ افراد کی گرفتاریاں
Six Daesh terrorists were killed during an operation in Yalova province, after the killing of three police officers. / Reuters

حکام نے بتایا  ہےکہ ترکیہ کی سیکیورٹی فورسز نے مشرقی ترکیہ میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف  الگ الگ انسدادِ دہشت گردی آپریشنز میں 85 مشتبہ افراد کو گرفتار  کر لیا ہے ۔

جنوب مشرقی صوبہ شانلی عرفا میں کےدفترِ گورنر نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ داعش کی حمایت میں  سوشل میڈیا پوسٹس شیئر کرنے کے الزام میں آٹھ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ آپریشن دہشت گرد گروہ سے منسلک پراپیگنڈا مواد کا پتا چلنے کے بعد اٹارنی جنرل  کے دفتر کے تعاون سے  عمل میں لایا گیا۔

مشرقی صوبہ آعرےمیں پولیس نے داعش کی سرگرمیوں کے خلاف بیک وقت کارروائیوں کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر انہیں جیل میں بند کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے تلاشی کے دوران ممنوعہ مطبوعات اور ڈیجیٹل مواد ضبط کر لیا۔

اسی دن بعد میں، استنبول کے  دفترِ اٹارنی  جنرل  نے داعش کے خلاف ایک کارروائی میں حراست میں لیے گئے 147 مشتبہ افراد میں سے 67 کو جیل میں بند کر دیا، جن میں سے 41 افراد کا یالووا میں گروہ کے کارکنوں سے روابط  رکھنے کا  تعین ہوا ہے۔

دریں اثنا، 32 دیگر قیدیوں کو ملک کے لیے خطرہ سمجھے جانے کی بنیاد پر ملک بدر کرنے کے لیے وطن واپسی مرکز کے حوالے کر دیا گیا۔

حکام نے ایک سرغنہ کی شناخت کی، جس پر الزام ہے کہ اس نے حمایتی بھرتی کرنے کے لیے غیرقانونی درس اور تبلیغی تقاریر منظم کیں، اور یالووا حملے، پراپیگنڈا سرگرمیوں  سے منسلک درجنوں مشتبہ افراد کے ٹھکانوں کی نشاندہی کی گئی۔

اس کے نتیجے میں 30 دسمبر 2025 کو استنبول اور دو دیگر صوبوں میں   مکانات پر بیک وقت چھاپوں کے دوران 110 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

یہ  کاروائیان ترکیہ کی اس وسیع تر کوشش کا حصہ ہیں جس کا مقصد یالووا کے ایک ہلاکت خیز حملے کے بعد دہشت گرد تنظیم کی بھرتی، پراپیگنڈا اور تنظیمی سرگرمیوں کو روکنا ہے؛ اس حملے میں 29 دسمبر کو تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔

یالووا حملے کے بعد ترک سیکیورٹی فورسز نے کم از کم چھ داعش دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ کی طرف سے چار فلسطینیوں کی ہلاکت اور اسرائیل کی 'نسل کشی پالیسی' کی مذمت
شمال مغربی پاکستان میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملہ، 15 افراد لقمہ اجل
اقوام متحدہ کے سربراہ کا 17 سال بعد دورہ دمشق
ٹرمپ: اب ایران مذاکرات کے لیے زیادہ سنجیدگی سے کام لے رہا ہے
شمالی یوکرین میں سومی ڈاک خانے پر روسی ڈراون حملے میں 2 افراد ہلاک
فرانس اور ہسپانیہ میں بے قابو ہونے والی جنگلات کی آگ کے باعث دو لاکھ افراد فرار
ترکیہ: یوروفائٹر ٹائیفون کی تربیت کے لئے پہلا پائلٹ گروپ برطانیہ بھیجا جا رہا ہے
ایران، جنگ کی بھاری قیمت چُکا رہا ہے: روبیو
امریکی اسٹاک مرکیٹوں میں تناو، تیل 100 ڈالر سے اوپر چلا گیا
اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو قتل کر کے لاشیں قبضے میں لے لیں
روسی گودام پر یوکرینی ڈرون حملے
جاپان امید کرتا ہے کہ فلسطین کے لیے حمایت میں اضافہ ہوگا
ترکیہ COP31 پروگرام میں رضاکار بننے کے لیے درخواستیں جاری
چین نے آبنائے تائیوان میں دو روزہ فوجی مشقیں شروع کر دیں
ایران: ہمارا دفاعی نظریہ بالکل واضح ہے، "آنکھ کے بدلے آنکھ"