ترکیہ
2 منٹ پڑھنے
استنبول میں روس اور یوکرین وفود کے درمیان امن مذاکرات آج بھی جاری
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سربراہی میں امریکی وفد، یوکرینی وزیر دفاع رستم اومیرُوف کی قیادت میں یوکرینی وفد، اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر ولادیمیر میدنسکی کی قیادت میں روسی وفد ان مذاکرات میں حصہ لے گا۔
استنبول میں روس اور یوکرین وفود  کے درمیان امن مذاکرات آج بھی جاری
The Russia-Ukraine peace talks were also held in Türkiye in 2022
16 مئی 2025

روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات  استنبول میں جمعہ کے روز بھی  جاری رہیں گے، ان میں شرکت کرنے والے وفود کا تعین  ہو گیا ہے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی سربراہی میں امریکی وفد، یوکرینی وزیر دفاع رستم اومیرُوف کی قیادت میں یوکرینی وفد، اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے مشیر ولادیمیر میدنسکی کی قیادت میں روسی وفد ان مذاکرات میں حصہ لے گا۔

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ایک حکم نامہ جاری کیا  جس کے تحت امن مذاکرات میں شرکت کے لیے ایک سرکاری وفد تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ وفد ترک، روسی اور امریکی حکام سے ملاقات کرے گا اور اس کی قیادت وزیر دفاع رستم اومیرُوف کریں گے۔

اس وفد میں نائب وزیر خارجہ سرگئی کیسلیتسیا، سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے نائب سربراہ اولیکساندر پوکلاد، غیر ملکی انٹیلیجنس سروس کے نائب سربراہ اولیہ لوہوفسکی، جنرل اسٹاف کے نائب چیف اولیکسی شیوشینکو، وزارت دفاع کے مین انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ (جی یو آر) کے نائب سربراہ وادیم سکبیتسکی، ایئر فورس کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ یوہینی شنکاریو، نیول فورسز کمانڈ کے ہیڈکوارٹر کے نائب سربراہ اولیکساندر دیاکوف، جنرل اسٹاف کے سینٹرل لیگل ڈیپارٹمنٹ کے بین الاقوامی اور آپریشنل قانون کے سربراہ اولیکسی مالوواتسکی، جنرل اسٹاف کے مین آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے سینئر افسر اولیکساندر شریخوف، مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف کے سپورٹ یونٹ کے پروٹوکول افسر ہیورہی کوزمیچیو، اور صدر کے دفتر کے مشیر اولیکساندر بیوز شامل ہوں گے۔

روسی وفد، جس کی قیادت ولادیمیر میدنسکی کریں گے، میں نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین، روسی جنرل اسٹاف مین انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ (جی آر یو) کے ڈائریکٹر ایگور کوستیوکوف، اور روسی نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین شامل ہوں گے۔

وفد میں شامل ماہرین میں روسی جنرل اسٹاف کے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نائب ڈائریکٹر الیگزینڈر زورین، روسی صدر کے انسانی شعبے کے لیے ریاستی پالیسی ڈیپارٹمنٹ کی نائب ڈائریکٹر یوگینیا پودوبریوسکایا، روسی وزارت خارجہ کے دولت مشترکہ آزاد ریاستوں کے دوسرے ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر الیگزینڈر پولیشچیوک، اور روسی وزارت دفاع کے مین ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنیشنل ملٹری کوآپریشن کے نائب ڈائریکٹر ولادیمیر شیوتسوف شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
ترکیہ: جارجیا میں ترک فوجی کارگو طیارہ گِر گیا، 20 فوجی شہید
دنیا بھر سے ترکیہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت
امریکہ چاہتا ہے کہ شام متحد رہے:فدان
وطن عزیز کو مضبوط بنانا اتاترک کی میراث کا احترام کرنا ہے:ایردوان
بانی وطن اتاترک کی 87 ویں برسی
ترکیہ کا اعلی سطحی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا: اردوعان
"سائبر جاسوسی کا شبہ" استنبول اور ادانہ میں دو مشتبہ افراد گرفتار
صدر ایردوان: آذربائیجان کی قاراباغ فتح قفقاز میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کرتی ہے
صدر ایردوان کی لیبیا کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ سے ٹیلی فونک بات چیت
صدرِ ایران: عنقریب بارش نہ ہوئی توتہران کو خالی کرنا پڑ سکتا ہے
سلامتی کونسل کی قرارداد پر مبنی غزہ میں فوجی تعیناتی کا فیصلہ کیا جائے گا:ترکیہ
ترک صدر کی سوڈان میں شہریوں کی ہلاکتوں کی مذمت اور مسلم اُمہ سے خون ریزی روکنے کی اپیل
استنبول، غزّہ جنگ بندی اور انسانی بحران  کے موضوع پر، اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے
ترکیہ عالمی نظام کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: اوتوربائیف
ترک وزیر خارجہ فیدان نے اقوام متحدہ کی اصلاح کی مطالبہ کیا اور عالمی نظام کی مشروطیت پر سوال اٹھایا
ترکیہ اپنی دفاعی صنعت کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، ترک نائب صدر
پاکستان اور افغانستان 6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی بحالی کریں گے، جنگ بندی جاری رہے گی — ترکیہ
جرمنی ترکیہ کو یورپی یونین میں دیکھنےکاخواہاں ہے: چانسلر مرز
ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے:فریڈرک مرز
ترکیہ۔شام ٹرانزٹ راہداری اگلے سال کُھل جائے گی