مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
وزیر خارجہ عباس عراقچی: ہم 28 فروری کو امریکہ-اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ میں کامیاب ہوگئے ہیں اور مختلف ممالک کے حکام نے بھی اس کی تائید کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ: "ہم  نے جنگ اور سیاست دونوں میں فتح حاصل کی ہے۔"
(آرکائیو) ایرانی وزیر خارجہ عراقچی: "ہم نے جنگ اور سفارت کاری دونوں جیت لیں"

ایرانی  سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA کی رپورٹ کے مطابق، عراقچی نے وزارتِ صحت میں منعقدہ ایک تقریب  سے خطاب کیا۔

عراقچی  نے دعویٰ کیا کہ ان کا ملک، امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی جنگ میں خود کو ثابت کر چکا ہے جو کہ  "ناقابلِ شکست قوت" ہونے کی  دلیل  ہے۔

انہوں نے کہا کہ "میں نے دیگر ممالک کے عہدیداروں سے بارہا یہ الفاظ سنے ہیں کہ 'ایرانیوں نے ایک معجزہ کر دکھایا اور پوری دنیا کو حیران و پریشان کر دیا'۔ کسی نے یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ ایران اس طرح امریکہ کا مقابلہ کرے گا اور آخر کار دشمن کو مذاکرات کا مطالبہ کرنے پر مجبور کر دے گا۔"

عراقچی نے اشارہ کیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے آغاز میں ایران سے "بلا شرط" شکست  تسلیم کرنے  کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اب  "وہی دشمن 20 دن بعد مذاکرات کے لیے التماس کر رہا تھا۔"

انہوں نے مزید کہا کہ : "ایرانی قوم نے سفارت کاری کے میدان میں اپنے حقوق کا  کس طرح دفاع  کرنا ہے کو کر دکھایا ہے۔ میں نے مختلف عہدیداروں سے یہ الفاظ سنے ہیں  ، 'آپ نے جنگ بھی جیتی اور سفارت کار ی بھی'۔"

 

دریافت کیجیے
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
اسرائیلی فوجیوں نے نمازیوں پر آنسو گیس چھوڑ دی
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
ترکیہ: دو تجارتی بحری جہازوں کی آپس میں ٹکر، 10افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
صدر ایران پیزشکیان: "اگر امریکہ اپنے وعدوں پر عمل کرے تو ایران بھی فوری طور پر اقدام کرے گا"
پاکستان میں شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد اور راولپنڈی میں اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
امریکی پابندیوں کے خلاف یورپ کی خاموشی مایوس کن ہے:ایران
حماس: اسرائیل کی بڑھتی ہوئی جارحیت مختلف شکلوں میں جاری رکھی گئی جنگ ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
امریکہ نےعراق کے لیے800 ملین ڈالر کےدفاعی پیکیج کی منظوری دے دی