ایشیا
1 منٹ پڑھنے
کابل کے قریب بس کا ہولناک حادثہ،25 افراد ہلاک
افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے
کابل کے قریب بس کا ہولناک حادثہ،25 افراد ہلاک
/ AFP

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 25 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

تولو نیوز کے مطابق، وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات کابل میں ارغندی چوراہے کے قریب پیش آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیور کی لاپرواہی کی وجہ سے بس سڑک سے پھسل  کر   اُلٹ گئی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ حادثے میں مجموعی طور پر 44 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبہ ہرات میں ہرات- اسلام قلعہ ہائی وے پر ایران سے واپس آنے والے تارکین وطن کو لے جانے والی بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 19 بچوں سمیت 79 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

افغانستان میں  جان لیوا ٹریفک حادثات ایک عام المیہ ہیں، جہاں سڑک کا ناقص انفراسٹرکچر اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا اکثر ہلاکتوں کا سبب بنتا ہے۔

دریافت کیجیے
وزیر فیدان: "ہم نے یوکرین کا ایک بہت ہی سود مند دورہ کیا ہے"
اسرائیل:فلسطینی قیدیوں کی حامل جیلوں کے گرد مگر مچھ چھوڑنے پر غور
امریکہ۔ ایران کشیدگی اور بحرِ احمر میں آمدورفت کے بند ہونے کے خطرات سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ
یوگنڈا میں اسکول بس حادثے میں کم از کم 21 افراد لقمہ اجل
15 جولائی اقدام بغاوت کے 10 سال اور توانائی کی بدلتی پالیسیاں
فرانس میں شدید طوفان، 13,000 گھر بجلی سے محروم
یوکرین: روسی حملوں میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں
میانمار: روہینگیا مہاجرین کی کشتیاں الٹ گئیں، 500 سے زیادہ افراد ہلاک
امریکی فوج کیوبا کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے اختیارات پر غور کر رہی ہے: رپورٹ
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ تقریباً 2 بلین ڈالر کی اسلحہ فروخت کی منظوری دے دی
سیمی فائنل میں ارجنٹائن کی کامیابی،فائنل اسپین کے ساتھ کھیلے گا
آسٹریلیا نےڈیٹا سینٹروں اور کاپی رائٹ سے متعلقہ اے آئی قوانین کا اعلان کر دیا
ملائیشیا میں کسی بھی اسرائیلی کو پایا گیا تو فوراً ملک بدر کر دیا جائے گا: انور ابراہیم
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ