امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں مہینے کے آخر میں اور ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سربراہی اجلاس سے پہلے جنوبی کوریا کا دورہ کرنے پر غور کر رہے ہیں ۔
یونہاپ خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ،سربراہی اجلاس سے قبل جنوبی کوریا اور چین کے ساتھ مذاکرات کریں گےلیکن اجلاس کی، 31 اکتوبر تا 1 نومبر گائیونگجو میں متوقع، مرکزی نشست میں شرکت کیے بغیرواپسی کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔
حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار نے یونہاپ نیوز ایجنسی کوٹیلی فون پر بتایا ہے کہ"صدر ٹرمپ کے 29 اکتوبر کو پہنچنے اور گائیونگجو کا دورہ کرنے کی توقع ہے۔تاہم، ان کانظام الاوقات ابھی تک حتمی نہیں ہوا ہے اوراس معاملے پر جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان بات چیت جاری ہے۔"
جنوبی کوریا کے متوقع دورے سے پہلے، ٹرمپ 26 سے 28 اکتوبر تک ملائیشیا میں آسیان (ASEAN) سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس کے بعد جاپان کا سفر کریں گے۔
سفارتی ذرائع نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جاپان کے بعد ٹرمپ جنوبی کوریا کا ایک روزہ دورہ کرسکتے ہیں۔
ایک حکومتی عہدیدار نے کہا ہے کہ "29 تاریخ کو آمد کے بعد ان کی روانگی کب ہو گی اس بارے میں ابھی تک کسی چیز کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔"
امریکہ کے وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پہلے اشارہ دیا تھا کہ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں مہینے کے آخر میں جنوبی کوریا میں ایک مختصر ملاقات ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب، حکومتی پارٹی کے ایک عہدیدار نےکہا ہے کہ APEC سربراہی اجلاس کے دوران ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ملاقات کا امکان ضعیف ہے۔













