سیاست
2 منٹ پڑھنے
یوکرین پر روسی حملوں کی نئی لہر، 20 افراد ہلاک
تازہ روسی حملوں میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ حملوں میں ایک جیل کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے: یوکرین
یوکرین پر روسی حملوں کی نئی لہر، 20 افراد ہلاک
Russia Ukraine War / AP
29 جولائی 2025

یوکرین نے کہا ہے کہ ملک پر رات بھرجاری رہنے والے روسی حملوں میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ  زخمی ہو گئے ہیں۔

یوکرین فوجی انتظامیہ کے سربراہ ایوان فیڈوروف نے آج بروز منگل  ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ روسی افواج نے' زاپوریژیا'  پر 8 حملے کیے ہیں  اور ایک جیل کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ"حملوں میں16 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئےہیں۔ متعدد عمارتیں تباہ ہو گئیں اور ان کے اطراف میں واقع  مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

علاقائی حکام کے مطابق، ڈنیپروپیٹرووسک پر دیگر حملوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد اور بھی زیادہ ہے۔

علاقائی فوجی انتظامیہ کے سربراہ سرگئی لیساک نے ٹیلیگرام سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے  کہ کامینسکے شہر پر میزائل حملے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی  گئے ہیں اور ایک اسپتال کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا  ہے کہ زاپوریژیا  کےضلع ' سینلنےکیوسکی'پر حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پیر کی رات 'ویلیکو میخائیلووسکا'  پر کئے گئے  حملے میں ایک 75 سالہ  عورت  ہلاک اور  68 سالہ مرد زخمی ہو گیا ہے  اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا ہے"۔

دوسری طرف  روس کے شہرروستوف کے قائم مقام گورنر 'یوری سلیوسر' نے منگل کو ٹیلیگرام  سےجاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جنوبی روس میں، یوکرینی ڈرون حملے میں، ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔

روستوف کے قائم مقام گورنر یوری سلیوسر نے ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "اوسترووسکی اسٹریٹ پر ایک کار کو نقصان پہنچا ہے اور  بدقسمتی سے گاڑی میں موجود شخص ہلاک ہو گیا ہے"۔

واضح رہے کہ کیف، 2022 میں حملوں کے آغاز کے بعد سے بڑی حد تک محفوظ رکھے گئے علاقوں میں نئی پیش رفت کرتی روسی فوج کے نئے حملوں کو رفو کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اختتامِ ہفتہ جاری کردہ بیان میں  روسی فوج نے کہا تھا کہ "ڈنیپروپیٹرووسک میں پہلے گاؤں کا کنٹرول سنبھالنے سے کئی ہفتوں کے بعد ایک اور بستی  'مالییفکا' کو  بھی آزاد کرا لیا گیا ہے"۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز جاری کردہ بیان میں ماسکو کو یوکرین میں جنگ ختم کرنے کے لیے "تقریباً 10 یا 12 دن" کی مہلت دی اور کہا تھا کہ ایسا نہ ہونے کی صورت میں روس کو  سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دریافت کیجیے
ترک اور متحدہ عرب امارات کے صدور کے درمیان رابطہ، تعلقات کو فروغ دینے پر غور
فلسطینی خیموں پر اسرائیلی حملے
مارکو روبیو اسلواکیہ اور ہنگری کے دورے پر
آئی سی ای کے چھاپے 'آمریت' سے مشابہہ ہیں: اوباما
اسرائیل کی تازہ خلاف ورزی: جنوبی لبنان پر فضائی حملے
ٹرمپ، ایران کے ساتھ مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں: روبیو
روس نے برکس کے فوجی اتحاد میں تبدیل ہونے کا دعوی مسترد کر دیا
امینہ ایردوان نے7 ویں TRT ورلڈ سٹیزن ایوارڈز میں عالمی تبدیلیوں کی نمایاں شخصیات کو اعزازات سے نوازا
ارندھتی رائے نے غزہ میں نسل کشی کے بیانات پر احتجاج میں برلن فلم فیسٹیول سے کنارہ کشی کر لی
امریکہ  نے یمنیوں کے لیے دہائی پرانی عارضی تحفظ کی حیثیت ختم کردی
صدر ایردوان کی عراقی وزیر اعظم السودانی کے ساتھ تجارت اور دہشت گردی کے خلاف تعاون پر بات چیت
مانچسٹر یونائیٹڈ کے شریک مالک نے برطانیہ میں 'مہاجرین کی آبادی' کے دعوے پر معذرت کی
ترکیہ، شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے ساتھ نئے اقتصادی معاہدے طے کریں گے
روس کا یوکرین پر مزید حملہ،1 شخص ہلاک 6 زخمی
امریکی طیارہ بردار جہاز مشرق وسطی کی طرف روانہ کر دیا گیا