ترکیہ
3 منٹ پڑھنے
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
والدین کی پیشگی اجازت کے بغیر طلبہ کی عوامی سطح پر شائع کردہ تصاویر اور ویڈیو مناظر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا جائے: ترکیہ وزارتِ قومی تعلیم
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
جرمنی کے شہر بون میں 20 فروری 2026 کو، ایک نوجوان ٹک ٹاک کا لوگو دکھانے والے فون کے ساتھ تصویر کے لیے پوز دیتے ہوئے۔

ترکیہ وزارتِ قومی تعلیم نے ملک بھر کے اسکولوں کو ، والدین کی پیشگی اجازت کے بغیر طلبہ کی عوامی سطح پر شائع کردہ تصاویر اور ویڈیو مناظر کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کی، ہدایات جاری کر دی ہیں۔

ان ہدایات کا مقصد ذاتی معلومات کے تحفظ کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ وزارتِ قومی تعلیم کی ہدایات کی رُو سے اسکولوں کو اپنی ویب سائٹوں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹوں  پر نظر ثانی کر کے پہلے سے شائع کردہ اور طلبہ کی تصاویر یا ذاتی معلومات پر مبنی تمام مواد کو حذف کرنا ہوگا۔

وزارت نے خبردار کیا ہے کہ طلبہ کے ذاتی مواد  تک غیر مجاز رسائی یا اس کے غلط استعمال کی نشاندہی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اسکولوں کے عملے کو بھی ، ذاتی معلومات کے تحفظ اور معلوماتی سلامتی سے متعلقہ لازمی تربیت مکمل کرنے کی، ہدایت دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ  ترکیہ میں بعض اساتذہ کے، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں  پر، کمرہ جماعت میں  طلبہ کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور سرگرمیوں کے ویڈیو مناظر شیئر کرکے لاکھوں ناظرین اور بڑی تعداد میں فالوور حاصل کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

اساتذہ کی یہ حرکت  انٹرنیٹ پر شدید تنقید کا نشانہ بنی اور ناقدین کا کہنا تھا کہ اس سے طلبہ کی رازداری اور نجی زندگی متاثر ہوتی ہے۔

اسی نوعیت کے خدشات دیگر ممالک میں بھی سامنے آئے ہیں۔

اسپین میں ماہرینِ تعلیم اور قانونی ماہرین نے نام نہاد "ٹیچ ٹاکر" کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تنقید کی ہے، جس میں بعض اساتذہ طلبہ کی تصاویر اور کمرہ جماعت کی سرگرمیوں کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

ترکیہ وزارتِ قومی تعلیم کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیوں اور ریگولیٹری اداروں پر آن لائن رازداری کے تحفظ کے حوالے سے نگرانی اور دباؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

میٹا نے گزشتہ ہفتے اپنے نئے انسٹاگرام مصنوعی ذہانت کے تیار کردہ اور رازداری اور صارفین کی رضامندی کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا  کرنے کے موقف سے خطرات کا سبب بننے والے فیچر کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا تھا۔  اس فیچر کے ذریعے صارفین عوامی انسٹاگرام اکاؤنٹوں  پر موجود تصاویر اور مواد کو استعمال کرکے نئی تصاویر تخلیق کر سکتے تھے۔

 فیچر کو ہٹائے جانے سے قبل عوامی انسٹاگرام صفحات والے صارفین کوخودکار شکل میں  اس میں شامل کر دیا جاتا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ دوسرے افراد ان کی معلومات یا واضح رضامندی کے بغیر ان کی عوامی تصاویر کو استعمال کرکے مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ یا ترمیم شدہ تصاویر بنا سکتے تھے۔

بعد ازاں میٹا نےاپنے مقصد میں ناکامی کا اعتراف کیا اور اس فیچر کے" اب مزید دستیاب نہ ہونے" کا اعلان کیا۔

دریافت کیجیے
عالمی کپ:ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا
امریکی افواج کا جنوبی ایران میں اہداف پر فضائی حملہ
ایران نے ہرمز بند کر دیا، ہمسایہ ممالک پر حملے
ایران کے سپریم لیڈر نے علی خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے کی عہد کیا
اسپین نے بیلجیم کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
صدر ایردوان  نے سریبرینیکا قتلِ عام میں شہید ہونے والے ہزاروں افراد کو خراجِ عقیدت پیش کیا
تقریباً 1 ملین لوگ  تائیوان اور جاپان کے جزائر سے ٹکرانے والے طوفان سے  محفوظ مقامات کو فرار
پینٹاگون نے نئے یو ایف او فائلز جاری کر دیں، عجیب و غریب فوٹیج عوام کے سامنے
ونیزویلا میں دو زلزلوں سے ہلاکتوں کی تعداد 4,118 تک پہنچ گئی ہے - حکومتی عہدیدار
اگر ایران نے انہیں نشانہ بنایا تو امریکہ ایران کو 'تباہ اور ختم' کر دے گا
یوکرینی ڈراونز کے روسی تیل کی ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کے بعد ماسکو کے کیف پر حملوں میں اضافہ
روس:  ہم نے 376 یوکرینی ڈراونز کو گرا دیا ہے جنہوں نے پیٹرول کی تنصیبات کو نشانہ بنایا
ایمپبے نے ورلڈ کپ میں اپنا آٹھواں گول کر کے فرانس کو مراکش پر 2-0 سے فتح دلائی
خامنہ ای کی ان کے آبائی شہر مشہد میں تدفین کے وقت انتقام لینے کا قسم کھائی گئی
جنوبی ہسپانیہ میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک