دنیا
2 منٹ پڑھنے
میرے خیال میں تہران واقعی معاہدہ نہیں چاہتا تھا: ٹرمپ
میں، فوجی حملے کو طُول دے سکتا، سب کچھ اپنے قبضے میں لے سکتا  یا پھر  چند دنوں میں کاروائی ختم کر سکتا ہوں: صدر ڈونلڈ ٹرمپ
میرے خیال میں تہران واقعی معاہدہ نہیں چاہتا تھا: ٹرمپ
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران دراصل کوئی معاہدہ نہیں چاہتا تھا، اور اشارہ دیا کہ فوجی کارروائی چند دنوں میں ختم ہو سکتی ہے۔ / AA
1 مارچ 2026

امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا  ہےکہ ایران معاہدے کے قریب پہنچا لیکن پھر پیچھے ہٹ گیا تھا۔

ہفتے کو رات دیر گئے  اسرائیلی چینل N12 کے لئے انٹرویو میں  ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں تہران واقعی معاہدہ نہیں چاہتا تھا۔

صدر ٹرمپ  نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ اپنی حالیہ ٹیلی فونک ملاقات کو 'اچھا' قرار دیا اور کہا ہے کہ ہم دونوں ایک ہی خط  پر آگے بڑھ رہے ہیں۔

ایران کے خلاف امریکی عسکری کارروائی کے متعددترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے  ٹرمپ نے کہا  ہےکہ وہ فوجی حملے کو طُول دے سکتے، سب کچھ اپنے قبضے میں لے سکتے  یا پھر  چند دنوں میں کاروائی ختم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے  ایرانی حکام کو خبردار کیا  ہےکہ اگر انہوں نے دوبارہ  جوہری ہتھیاربنایا تو امریکہ دوبارہ حملہ کرے گا۔

ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ایران کو  حالیہ حملوں کے اثرات سےنکلنے میں  'چند سال' لگیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے ہفتے کی صبح ایران کے خلاف مشترکہ عسکری کارروائی شروع کی اور کہا ہے کہ یہ حملے  'ایرانی انتظامیہ ' کی  دھمکیوں کی وجہ سے کئے گئے ہیں۔

یہ  حملے، جنیوا میں بروز جمعرات  ختم ہونےوالے  تازہ ترین امریکہ۔ایران جوہری مذاکرات سے فوراً بعد کئے گئے ہے۔  دونوں فریقین نے عمانی ثالثی میں طے پانے والے مذاکرات کے ماحول کو سنجیدہ اور تعمیری قرار دیا تھا۔

گذشتہ جون میں بھی امریکہ نے 12 روزہ اسرائیل۔ایران جنگ کے دوران ایران کے تین نیوکلیئر مقامات پر حملہ کیا تھا۔

دریافت کیجیے
لبنان پر تازہ اسرائیلی حملے،  20 افراد ہلاک اور 26 زخمی
شمالی کوریا: ہم، سیول-واشنگٹن فوجی مشقوں کا جواب دیں گے
سعودی عرب نے متعدد ایرانی ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا
توانائی بحران زور پکڑ رہا ہے تو ایران کے پیٹرول کے بنیادی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں
روس: اصفہان پر حملوں میں ہمارے قونصل خانے کو نقصان پہنچا ہے
یورپی یونین: مقبوضہ مغربی کنارے میں تشدد کا درجہ"ناقابلِ قبول" ہے
ٹرمپ انتظامیہ: برّی آپریشن پر غور کر رہی ہے
امریکہ-ایران جنگ کا نتیجہ، تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں
ہم، بین الاقوامی پیٹرول ذخائر کو کھولنے کی حمایت کرتے ہیں: ریوز
امریکہ کے ساتھ مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا:ایران
ایرانی پاسدارانِ انقلاب: 'جنگ کے خاتمے کا فیصلہ ہم کریں گے'
اسرائیل نے لبنانی مارونی کیتھولک پادری کو ہلاک کر دیا
امریکہ: افغانستان 'ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک' ہے
ایردوان: ترکیہ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا 'کوئی بھی جواز قابل قبول نہیں'
ایرانی بیلسٹک میزائل حملہ ترکیہ نے ناکام بنادیا