دنیا
2 منٹ پڑھنے
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے 17 افراد ہلاک
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی جنگلات پر آتش گیر فاسفورس بم گرا کر کھیتوں اور باغات کو آگ لگا دی
لبنان پر اسرائیلی فضائی حملے 17 افراد ہلاک
لبنان میں اسرائیل کی بمباری اور فاسفورس حملوں میں شدت کے بعد کم از کم 17 افراد جاں بحق۔ / Reuters

اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملوں میں کم از کم 17 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر ایجنسی' این این اے' کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان پر فضائی حملے کئے ہیں جن کے نتیجے  میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد  زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملے نافذ العمل جنگ بندی کی تازہ خلاف ورزیاں ہیں۔

نبطیہ کے علاقے کفر رومان کے قبرستان کو نشانہ بنانے والے حملے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ نبطیہ اور جنوبی صوبے کو ملانے والی دو سڑکوں پر تین ڈرون حملوں میں بھی تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نبطیہ کے قصبے 'عربصالیم ' میں ایک گھر کو نشانہ بنا کر کئے گئے  حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اسی قصبے پرقبل ازیں  کیے گئے حملے میں زخمی ہونے والا ایک نوجوان بھی بعد میں دم توڑ گیا ہے۔

مغربی بقاع کے علاقے مشغرا پر کئے گئے حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

صیدا کے علاقے کوثریۃ السیاد پر کیے گئے حملے میں بھی دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فوجی حملوں میں اضافہ

ایجنسی کے مطابق حملوں میں آتش گیر فاسفورس گولہ بارود کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں جنوبی علاقے قلیلة کے جنگلات ، مالٹے کے باغات اور زرعی اراضی میں آگ بھڑک اٹھی۔

لبنانی حکام کے مطابق اسرائیل نے 2 مارچ سے جنوبی لبنان پر جاری  حملوں کا دائرہ وسیع کر رہا ہے۔ حملوں کے آغاز سے تاحال  تقریباً 3 ہزار 200 افراد ہلاک اور 9 ہزار 600 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

امریکی ثالثی میں ہونے والی اور 17 اپریل سے نافذ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج روزانہ حملے اور تباہ کن  کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا تھا کہ اس نے فوج کو لبنان بھر میں حملوں کا دائرہ وسیع کرنے  کا حکم دے دیا ہے۔

دریافت کیجیے
اسرائیل کی جنوبی شام پر بمباری
یمنی فوج کا شمالی الجوف میں حوثی فوجی کیمپ پر حملہ
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
ایران:امریکی حملوں کی مذمت،جوابی کاروائی کی دھمکی
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے
طوفان ساودل چین میں ہلاکت خیز لرزشِ اراضی کا موجب بنا
ترکیہ امریکہ-ایران جنگ  کے خاتمے کے لیے سرگرداں ہے، صدر ایردوان
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
گِرنے کے قریب ڈوبنے والی فیری بوٹ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12ہو گئی
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
یمن میں حوثیوں اور حکومتی افواج کے درمیان تصادم میں درجنوں افراد ہلاک
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
اسرائیل: 18 لاکھ 60 ہزار فلسطینیوں کو غزّہ سے نکال دیا جائے