دنیا
2 منٹ پڑھنے
کوسووو، تیسرے قبل از وقت انتخابات کی طرف گامزن
کوسوو  اسمبلی کے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی نے ملک کو تیسرے قبل از وقت عام انتخابات کے دہانے پر لا کھڑا کیا
کوسووو، تیسرے قبل از وقت انتخابات کی طرف گامزن
کوسوو اسمبلی سربراہ مملکت کی تقرری کے لیے آئینی ڈیڈ لائن پوری کرنے میں ناکام رہی۔ (تصویر: فائل) / Reuters

کوسوو  اسمبلی کے مطلوبہ ووٹ حاصل کرنے میں ناکامی  اور  نتیجتاً آئینی مدت کے اندر نئے صدر کے انتخاب  میں ناکامی نے ملک کو تیسرے قبل از وقت عام انتخابات کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔

رائے شماری  میں صرف حکمران جماعت "تحریکِ خود ارادیت " کے نمائندوں اور غیر سرب اقلیتی نمائندوں نے حصہ لیا۔

گروپ  نےدن بھر میں چار نشستیں کیں  لیکن ان کے کُل 64 ووٹ، صدر کے انتخاب کے لئے ضروری،  120 رکنی دو تہائی اکثریت حاصل کرنے کے لیے ناکافی رہے۔

وزیرِ اعظم البن کورتی کی جماعت نے دسمبر میں 51 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے لیکن کورتی کے تجویز کردہ کسی بھی امیدوار کو بھاری حمایت حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

اسمبلی کی اسپیکر اور قائم مقام صدر'البولینا ہاشیو ' نے کہا ہےکہ کوسووو ڈیموکریٹک پارٹی اور کوسووو ڈیموکریٹک لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے مدعو کئے جانے کے باوجود  اجلاسوں میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔

کورتی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ قبل از وقت انتخابات صرف "قانون سازی اور ادارہ جاتی اضطراب کا تسلسل" ہوں گے  اور بنیادی طور پر کوئی مختلف نتیجہ نہیں دیں گے ۔

توقع ہے کہ آئندہ  دنوں میں ہاشیو قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کریں گے۔

آئین کی رُو سے   انتخابات کا 45 دن کے اندر منعقد ہونا ضروری ہے۔

دریافت کیجیے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملے، امن کی امیدیں کمزور ہوتی جا رہی ہیں
امریکہ: لبنان۔اسرائیل مذاکرات 'مثبت' رہے ہیں
یامال نے اسپین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے:سانچیز
یہودی انتہاپسندوں کا مظاہرہ "عربوں کو مار دو" اور "عربوں کے گاوں جلا دو" کے نعرے
باہمی تعاون میں دونوں ممالک کا فائدہ ہے: شی
ملک دشمن کے شدید حملوں کی زد میں ہے:یوکرین
چینی صدر سے ملاقات میرے لیے اعزاز کی بات ہے:ٹرمپ
آسٹریلیا کا ہرمز مشن کے لیے نگراں طیارے تعینات کرنے کا اعلان
ٹرمپ کا مطالبہ:چین اپنی منڈی امریکی کاروبار کےلیے کھول دے
ٹرمپ نےوینیزویلا کو  امریکہ کی"51 ویں" ریاست قرار دے دیا
جنگ بندی ختم ہوتے ہی روس نے  یوکرین پر ڈرون حملہ کر دیا
قانون سازوں نے اسٹارمر سے استعفی کا مطالبہ کر دیا
ایران جنگ کی لاگت سے امریکی شہریوں کو 37 بلین ڈالر سے زیادہ کی اضافی توانائی کی قیمتوں کا سامنا ہے — رپورٹ
امید ہے ہم کامیاب ہو جائیں گے: کالاس
ایشیاءتوانائی کے بڑے جھٹکوں کے لئے تیار ہو رہا ہے
جب تک جوہری مواد موجود ہے معاملہ ختم نہیں ہو گا: نیتن یاہو
مشرقی کونگو میں دہشتگردانہ حملے،21 افراد ہلاک
روس، سلوواکیہ کو توانائی فراہم کرنے کی 'ہر ممکن' کوشش کرے گا: پوتن
چین: جاپان، انڈو-پیسیفک کو بطور پردہ استعمال کر رہا ہے
پوتن: روسی افواج نیٹو کی طرف سے مسلح اور حمایت کردہ ایک حملہ آور طاقت سے نبرد آزما ہے