سیاست
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے حربوں کے بعد فرانس نے گرین لینڈ میں نیٹو مشقوں کا مطالبہ کر دیا
متعدد یورپی ممالک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد آرکٹک جزیرے میں اپنی فوجی موجودگی میں اضافہ کر رہے ہیں۔
ٹرمپ کے گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کے حربوں کے بعد فرانس نے گرین لینڈ میں نیٹو مشقوں کا مطالبہ کر دیا
(فائل) 17 ستمبر 2025 کو گرین لینڈ کے کانگرلوسواک میں ڈینمارک کی افواج کئی یورپی نیٹو ممالک کے دستوں کے ساتھ ایک مشق میں حصہ لے رہی ہیں۔ / AP

فرانسیسی ایوان صدر نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، گرین لینڈ میں نیٹو کی فوجی مشق کے انعقاد کا مطالبہ کرتا  ہے اور یہ اس میں "حصہ لینے کے لیے تیار" ہے۔ دوسری جانب  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بار بار اس آرکٹک جزیرے پر کنٹرول حاصل کرنے کے بیانات کے باعث کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

گرین لینڈ، جو مملکتِ ڈنمارک کا خود مختار علاقہ ہے، اپنی اسٹریٹجک محل وقوع اور وسیع معدنی وسائل کی وجہ سے ٹرمپ کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، نیز وہاں روسی اور چینی سرگرمیوں کے بڑھنے کے بارے میں خدشات بھی بتائے گئے ہیں۔

ایک طرف  ٹرمپ نے اس جزیرے کو قبضے میں لینے کے لیے طاقت کے استعمال کا امکان مسترد نہیں کیا اور اپنے دعوے کی حمایت میں تصاویر پوسٹ کی ہیں ، تو ڈنمارک اور گرین لینڈ نے اسے فروخت کرنے کی تجاویز کو رد کرتے ہوئے علاقے پر ڈنمارک کی حکمرانی  کا اعادہ کیا ہے۔

فرانس، ڈنمارک، سویڈن اور جرمنی مشقوں اور جاسوسی آپریشنز کے ذریعے گرین لینڈ میں اپنی فوجی موجودگی بڑھا رہے ہیں، جب کہ ٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ روس اور چین کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ علاقہ "امریکہ کے کنٹرول"  میں ہونا چاہیے۔

ہفتہ کو ٹرمپ نے کہا کہ واشنگٹن ، "گرین لینڈ کی مکمل اور کل خریداری" کے لیے کوئی معاہدہ نہ ہو نے تک یکم فروری سے ڈنمارک، ناروے، سویڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدرلینڈز اور فن لینڈ سے درآمد ہونے والی مصنوعات  پر 10 فیصد ٹیرف  عائد کرے گا اور یہ  جون میں 25 فیصد تک  ہو  جائیگا۔

جواباً، یورپی رہنماؤں نے مذکورہ  آٹھ یورپی ممالک کے خلاف ٹرمپ کی محصولات دھمکیوں کو مسترد کر دیا  ہے اور ڈنمارک کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔

دریافت کیجیے
فیتو کی دفاعی صنعت میں تخریب کاری، اہم منصوبے اور حالیہ 10 برسوں میں مقامی دفاعی صنعت کی پیش رفتیں
کیوبا میں ملک گیر لوڈ شیڈنگ
15 جولائی ایک اہم تاریخی موڑ ہے: یلماز
یوکرین: تجارتی کشتیوں پر روسی حملوں میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
امریکی سینٹ نے دفاعی بل مسترد کر دیا
15 جولائی کی رات کے حالات، اقدامِ بغاوت کے اہم اور فیصلہ کُن موڑ اور ملّت کی بے مثال مزاحمت
ایران: حادثے کے بعد بحری جہاز کے 23 افراد کو بچا لیا گیا
ترکیہ نے اسکولوں کو سوشل میڈیا سے طالب علموں کی تصاویر ہٹانے کا حکم دے دیا
چین، 'باوی' طوفان کی لپیٹ میں
اسرائیل نے مغربی کنارے میں نئی غیر قانونی آبادیوں کے لئے 2.3 بلین ڈالر کا معاہدہ کر لیا
رفائیل فیتو کی تقرری،شمالی قبرص کی مذمت
غزہ کی تباہی دل کو بھاتی ہے:اسرائیلی وزیر
اسرائیلی افواج نے جنگ بندی کے باوجود لبنان میں گھروں کو آگ لگا دی
ترک خفیہ ایجنسی کا کامیاب  آپریشن، یلو بلیٹن پر مطلوب دہشتگرد گرفتار
فیتو کا خفیہ  بائی لاک مواصلاتی نظام ،مزید تفصیلات منظر عام پر