غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
فن لینڈ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت میں شامل ہوگیا
فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے کہا  ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی قیادت میں یہ عمل دو ریاستی حل کے حالات پیدا کرنے کے لیے  ایک  اہم بین الاقوامی کوشش ہے۔
فن لینڈ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل کی حمایت میں شامل ہوگیا
/ AP
5 ستمبر 2025

فن لینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے اعلامیے میں شامل ہو رہا ہے۔

فن لینڈ کی وزیر خارجہ ایلینا والٹونن نے کہا  ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی قیادت میں یہ عمل دو ریاستی حل کے حالات پیدا کرنے کے لیے  ایک  اہم بین الاقوامی کوشش ہے۔

یہ اعلامیہ جولائی میں اقوام متحدہ میں ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس کا نتیجہ ہے جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس نے کی تھی جبکہ  امریکہ اور اسرائیل نے اس تقریب کا بائیکاٹ کیا تھا۔

اعلامیے میں بیان کیا گیا کہ  پہلا قدم غزہ میں اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کے درمیان تقریبا دو سال سے جاری جنگ کو ختم کرنا ہے۔

سعودی عرب اور فرانس نے اقوام متحدہ کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اعلامیے کی حمایت کریں جس میں دو ریاستی حل کے نفاذ کے لیے 'ٹھوس، مقررہ اور ناقابل تنسیخ اقدامات' کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اسپین اور ناروے جیسے دیگر یورپی ممالک کے برعکس فن لینڈ نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم نہیں کیا ہے کیونکہ  فن لینڈ کی مخلوط حکومت اس سلسلے میں  اندرونی طور پر منقسم ہے۔

دریافت کیجیے
مشرق وسطی میں ایرانی ڈرونز گرانے میں مدد کی ہے:زیلنسکی
اسرائیل انسانیت کے لیے ایک "کینسر ہے": خواجہ آصف
ایرانی سینیئر سفارتکار  امریکہ۔اسرائیل دہشت گرد حملے میں ہلاک
بیلجیئم: جنگ بندی میں لبنان کو بھی شامل کیا جائے
ٹرمپ: امریکی فوجیں علاقے میں موجود رہیں گی
پاکستان: ہم، لبنان میں اسرائیلی 'جارحیت' کی سخت مذّمت کرتے ہیں
شمالی کوریا نے کلسٹر مونیشن وارہیڈ بیلسٹک میزائل کاتجربہ کر ڈالا
لبنان پر حملوں کا جواب،حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ برسا دیئے
امریکہ-ایران جنگ بندی کا اعلان،اسرائیل کی حمایت
لبنان پر اسرائیلی حملے، 4 افراد ہلاک
فائر بندی کی حمایت نیتن یاہو کی 'سیاسی ناکامی' ہے: لاپڈ
تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی، عالمی اسٹاک میں زبردست اضافہ
ایران: امریکہ نے 10 نکاتی امن تجویز کو 'اصولی طور پر' قبول کر لیا ہے
پاکستان: امریکہ اور ایران فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں
امریکہ آبنائے ہرمز میں ٹریفک کی بھیڑ کو سنبھالنے میں مدد کرے گا: ٹرمپ