دنیا
2 منٹ پڑھنے
ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ
دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ۔ ایتھنز کے میئر ہارس دوکاس نے جمعہ کو کہا کہ امکان ہے کہ یہ گیس کے انفراسٹرکچر سے منسلک ہو۔
ایتھنز میں دھماکے سے زمین بوس ہونے والی عمارت سے ایک عورت کی لاش برآمد، 5 لاپتہ
پلاکا بے شمار ہوٹلوں اور قلیل مدتی کرائے کی رہائش گاہوں کا مرکز ہے اور ایتھنز کے چند مقبول ترین سیاحتی مقامات کے قریب واقع ہے۔ / َAA

مرکزی ایتھنز کے پلاکا محلے میں ایک رہائشی عمارت کے منہدم ہونے کے بعد ایک خاتون ہلاک اور پانچ افراد لاپتہ ہیں۔

ایک یونانی فائر بریگیڈ کے اہلکار نے ہفتہ کو بتایا کہ جمعہ کے روز ہونے والے دھماکے نے دو منزلہ عمارت کو تباہ کر دیا، تین افراد زخمی ہوئے اور قریبی گھروں، دکانوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

امدادی ٹیموں نے ہفتے کی صبح سویرے ملبہ، مڑی ہوئی دھات اور ٹوٹی بالکونیوں کو ہٹاتے ہوئے ایک نوجوان خاتون کی لاش برآمد کی۔

ٹیمیں ایک اپارٹمنٹ میں مقیم ایک عمر رسیدہ جوڑے اور دوسرے اپارٹمنٹ میں قیام پذیر چار سیاحوں سمیت  چھ افراد کی تلاش کر رہی ہیں۔

ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ سیاحوں کی شہریت کی تصدیق نہیں ہوئی، انہوں نےت جمعہ کو سہ پہر تین بجے  ایتھنز ائیرپورٹ سے پرواز پکڑنے کے لیے چیک آؤٹ کرنا تھا ، مگر وہ ایسا نہ کر سکے۔

دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ۔ ایتھنز کے میئر ہارس دوکاس نے جمعہ کو کہا کہ امکان ہے کہ یہ گیس کے انفراسٹرکچر سے منسلک ہو۔

انہوں نے کہا: 'کچھ بہت غلط ہوا۔'

پلاکا میں متعدد ہوٹلز اور ایئر بی این بی رہائشیں واقع ہیں اور یہ ایتھنز کے چند مشہور مقامات کے نزدیک ہے، جن میں ایکروپولس اور زِیوس کا مندر شامل ہیں۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: نیتن یاہو کا دورہ نیویارک مختصر کر دیا گیا ہے
ٹرکش ایئر لائنز نے بوئنگ 737 میکس طیاروں کا معاہدہ طے کر لیا
اوپن اے آئی کی حکومتی ویب سائٹ میں مداخلت "ناقابل قبول" ہے: البانیز
سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان کی ویٹو پاور ختم کی جائے: سانچیز
یورپی یونین کے رہنما: ہم نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے
فلسطین: "پوری دنیا تک ہمارے عوام کی آواز پہنچنے کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی"
جنوبی افریقہ: مسلّح حملہ، 11 افراد ہلاک
برطانوی وزیر اعظم: ہم غزہ اور مغربی کنارے کی موجود صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے
وزیر فیدان نے ترکیہ-شام-سعودی عرب وزرائے خارجہ اجلاس کی میزبانی کی
جنوبی کوریا: ہم، شمالی کوریا کو امن اور تعاون کی دعوت دیتے ہیں
گوتریش: دو ریاستی حل کے نظریے کو 'ہماری نظروں کے سامنے' مٹایا جا رہا ہے
ایردوان: ریاستِ فلسطین کو مسخ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی
صدر ایردوان کا اقوام متحدہ میں خطاب ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر عالمی سطح پر ایجنڈے کا موضوع بن گیا
ایرانی اسپیکر "ٹرمپ کو ایک بنیادی تہذیب، قومی اور مذہبی مزاحمت کا سامنا ہے"
ترکیہ اور امریکہ نئی نسل کے ری ایکٹر  معاہدے کے ساتھ جوہری تعاون میں گہرائی لا رہے ہیں