غّزہ جنگ
3 منٹ پڑھنے
غزہ میں جنگ نہ روکی تو ہماری آشیرباد ختم ہو سکتی ہے:امریکہ
واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی افراد نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ ختم نہ کی گئی تو وہ امریکی حمایت کھو دیں گے
غزہ میں جنگ  نہ روکی تو ہماری آشیرباد ختم ہو سکتی ہے:امریکہ
20 مئی 2025

واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی افراد نے اسرائیلی حکام کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ میں جنگ ختم نہ کی گئی تو وہ امریکی حمایت کھو دیں گے۔

اس بات چیت سے واقف ایک شخص نے پیر کے روز اخبار کو بتایا کہ ٹرمپ کے لوگ اسرائیل کو بتا رہے ہیں کہ اگر آپ نے یہ جنگ ختم نہیں کی تو ہم آپ کو چھوڑ دیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم ب یامین نیتن یاہو کے پاس جنگ ختم کرنے کے سیاسی ذرائع تو موجود ہیں لیکن ان کے پاس عزم کا فقدان ہے۔

نیتن یاہو کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ وہ ٹرمپ کے دباؤ میں ہیں جنہوں نے مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران اسرائیل کو اپنے سفر سے خارج کر دیا تھا۔

نیتن یاہو نے اس سے قبل اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل کے قریبی اتحادی " اس وسیع پیمانے پر فاقی کشی  کی تصاویر کو برداشت نہیں کر سکتے تھے  لہذا  امداد کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی ہے لیکن بہت کم ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے اتوار کی رات کابینہ کے اجلاس میں امداد دوبارہ شروع کرنے کے خیال کو صرف ایک تکنیکی حربہ قرار دیا   ۔

امریکہ کی جانب سے یہ انتباہ واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد سامنے آیا ہے۔

 کہا جاتا ہے کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو سے براہ راست رابطہ منقطع کر دیا ہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ ان کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر دفاع پیٹ ہیگ سیٹھ نے حال ہی میں اسرائیل کا اپنا دورہ منسوخ یا ملتوی کردیا ہے۔ 

ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے سفیر اسٹیو وٹکوف نے بھی غزہ کے لیے انسانی امداد بحال کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا وعدہ کیا ہے۔

اسرائیل غزہ میں اب تک 53 ہزار 500 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

اس نے زیادہ تر  علاقے کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا ہے اور تقریبا پوری آبادی کو بے گھر کر دیا ہے ، جبکہ خوراک ، پانی ، ادویات ، بجلی اور دیگر انسانی امداد کا دا خلہ بھی بند ہے ۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت نے گذشتہ نومبر میں نیتن یاہو اور ان کے سابق وزیر دفاع یاو گیلنٹ کے خلاف غزہ میں جنگی اور انسانیت سوز جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں نسل کشی کے مقدمے کا بھی سامنا ہے۔

دریافت کیجیے
غزہ میں امن کا مطلب یہ نہیں کہ نسل کشی معاف کر دی جائے: سانچیز
اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع کر دی
اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 1,968 فلسطینی قیدی رہا کیے جائیں گے
اسرائیل دو سال میں پہلی بار فلسطینیوں کو غزہ واپسی کی اجازت دے رہا ہے
اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کا اعلان کر دیا
اسرائیلی کابینہ  نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی
غزہ جنگ بندی منصوبے پر دن 12 بجے دستخط کئے جائیں گے
حماس: 20 زندہ اسرائیلی قیدیوں کے بدلے 2,000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کروایا جائے گا
اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے ابتدائی مرحلے پر متفق ہو گئے ہیں:ٹرمپ
حماس: فہرستوں کا تبادلہ ہو گیا ہے
اسرائیل کا، آزادی فلوٹیلا اتحاد پر، حملہ
اسرائیل، ٹرمپ کے مطالبے کو، کلّیتاً نظر انداز کر رہا ہے: غزّہ حکومت
"غزہ میں اسرائیلی نسل کشی برقرار" قحط و موت کے سائے میں بلبلاتی عوام کی آہ و پکار
امریکہ جنگ کی فنڈنگ کر رہا ہے
حماس-ثالثین مذاکرات کا پہلا دور 'مثبت ماحول' میں ختم ہوا ہے: مصری ذرائع ابلاغ
ترکیہ نے صمود فلوٹیلا کے کارکنان کے خلاف انسانیت سوز جرائم کے شواہد جمع کیے ہیں
ہمیں اسرائیلی حراست میں 'لفظی اور جسمانی' تشدد کا سامنا کرنا پڑا — مراکشی صحافی
غزّہ محاصرہ شکن بین الاقوامی کمیٹی: امدادی قافلہ غزّہ کے قریب پہنچ گیا ہے
حماس: ہتھیار ڈالنے سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں اور تحریک کا موقف مسخ کرنے کے لئے پھیلائی جا رہی ہیں
ٹرمپ: مصر میں حماس کے وفود کے ساتھ مثبت مذاکرات ہو رہے ہیں