غّزہ جنگ
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل: مدلین کے کارکن بن گورین پہنچ گئے ہیں
مدیلن کے کارکن اسرائیل سے واپسی کے لئے بن گورین ہوائی اڈّے پر پہنچ گئے ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ملک سے نکل جائیں گے: اسرائیل وزارت خارجہ
اسرائیل: مدلین کے کارکن بن گورین پہنچ گئے ہیں
Israel says activists from Gaza-bound aid ship at airport for deportation / Reuters
10 جون 2025

اسرائیل وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی طرف جانے والے امدادی جہاز کو روکنے کے بعد اس پر موجود کارکنوں کو ملک بدر کرنے کے لیے ہوائی اڈے پر پہنچا دیا گیا ہے۔

وزارت نے منگل کی صبح  جاری کردہ بیان میں کہا  ہےکہ محصور غزہ کے لیے اہم انسانی امداد  لے جانے والےامدادی جہاز "مدلین" پر موجود رضاکار اسرائیل سے اخراج  اور اپنے ممالک کو واپسی کے لئے  بن گوریون ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں ۔

وزارت نے مزید کہا  ہےکہ ان میں سے کچھ افراد اگلے چند گھنٹوں میں روانہ ہو جائیں گے۔ "جو افراد ملک بدری کے دستاویزات پر دستخط کرنے اور اسرائیل چھوڑنے سے انکار کریں گے، انہیں اسرائیلی قانون کے مطابق عدالتی اتھارٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا تاکہ ان کی ملک بدری کی منظوری دی جا سکے۔"

وزارت نے کہا  ہےکہ "مسافروں کے ممالک کے قونصلر ہوائی اڈے پر ان سے ملاقات کر چکے ہیں۔"

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح مدلین  کو قبضے میں لے لیا اور اسے محصور علاقے میں  امداد پہنچانے کے مشن سے روک دیا تھا۔

امدادی جہاز پر کُل 12 افراد سوار تھے، جن میں یورپی پارلیمنٹ کی فرانسیسی۔فلسطینی رکن ریما حسن بھی شامل تھیں۔

امدادی مشن میں، 11 کارکنوں اور ایک صحافی  پر مشتمل،  12 افراد شامل تھے ۔

ان کارکنوں میں جرمنی سے یاسمین اجار، فرانس سے بپتست آندرے، پاسکل موریراس، یانس محمدی اور ریوا ویارڈ، برازیل سے تھیگو ایویلا، ترکیہ سے شعیب اوردو، اسپین سے سرجیو توربیو، نیدرلینڈز سے مارکو وین رینس، اور الجزیرہ مباشر کے فرانسیسی صحافی عمر فیاض شامل تھے۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ  "میرے خیال میں اسرائیل کے پاس پہلے ہی کافی مسائل ہیں، انہیں گریٹا تھنبرگ کو اغوا کرنے کی ضرورت نہیں۔"

دریافت کیجیے
روس بھارت سے تجارت جاری رکھنا چاہتاہے:پوٹن
بھارتی ایئر لائن انڈیگو نے500 پروازیں منسوخ کر دیں
اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں پانچ تاریخی آثار کو ضبط کر لیا
امریکی فوج نے مشرقی پیسیفک میں  منشیات کے جہاز پر حملہ کردیا،4 افراد ہلاک
بین الاقوامی برادری اسرائیل کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرے:ترکیہ
ٹی آر ٹی کا اسرائیل کی یورو ویژن میں شراکت پر بحث پر یورپی براڈ کاسٹنگ یونین کے اجلاس سے واک آؤٹ
ترکیہ کی دفاعی و ہوائی صنعت کی برآمدات 11 ماہ میں 7.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں
پوتن کا دورہ بھارت: دفاع اور توانائی سمیت متعدد موضوعات مذاکراتی ایجنڈے پر
نیو اورلینز میں نیشنل گارڈز بھیجوں گا:ٹرمپ
ماسکو تاحال جنگ ختم کرنے کا خواہاں ہے:ٹرمپ
چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے:شی جن پنگ
اسرائیل  نے حماس سے وصول کردہ لاش کی تصدیق کر دی
اسرائیل جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہے
ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک باتچیت دوستانہ ماحول میں ہوئی:مادورو
روس-یوکرین مذاکرات کےلیے ترکیہ موزوں ترین ملک ہے:فدان