سیاست
2 منٹ پڑھنے
بیروت دھماکے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا: عون
"انصاف کبھی نہیں مرے گا اور احتساب ہر کر رہے گا۔اس سانحے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہماری قومی ترجیحات میں شامل ہے
بیروت دھماکے کے ذمہ داروں کو عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے گا: عون
The 2020 Beirut port blast killed over 220, injured 7,000 and devastated the city. / AFP
4 اگست 2025

لبنان کے صدر جوزف عون نے بیروت بندرگاہ پر دھماکے کی 5 ویں سالانہ یاد کے موقع پر انصاف کی یقین دہانی کروائی ہے۔

لبنان صدار تی دفتر کی طرف سے  سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان عون نے کہا ہے کہ 4 اگست 2020 میں ہونے والا دھماکہ دنیا کے بڑے ترین غیر جوہری  دھماکوں میں سے ایک تھا۔ یہ دھماکہ ایک جُرم تھا جس نے قومی و عالمی وجدان کو  ہِلا کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ 200 سے زائد افراد  کے ہلاک، ہزاروں کے زخمی  اور عزیز دارالحکومت کے محلّوں کے مکمل طور پر تباہ ہونے کا سبب بنا

عون نے کہا ہے کہ"لبنانی ریاست اپنے تمام اداروں کے ساتھ اس حقیقت کو بے نقاب کرنے کے لیے پرعزم ہے، چاہے رکاوٹیں ہوں یا ملوث افراد کا عہدہ کسی دباو کی پرواہ نہیں کی جائے گی"۔

انہوں نے کہا ہے کہ "انصاف کبھی نہیں مرے گا اور احتساب ناگزیر ہے۔اس سانحے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہماری قومی ترجیحات میں شامل ہے"۔

"عون نے کہا ہے کہ ہم تمام متعلقہ حکام پر زور دیتے رہیں گے کہ وہ شفاف اور منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنائیں تاکہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔"

آزادانہ تحقیقات

بیروت میں امریکی سفارت خانے نے بھی بیروت بندرگاہ پر دھماکے کی سالانہ یاد  کے موقع پر لبنانی عوام کے احتساب کے مطالبے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

سفارت خانے نے زور دیا کہ لبنان کو ایک آزاد اور غیر جانبدار عدالتی نظام کی ضرورت ہے جو اشرافیہ کو تحفظ دینے کی بجائے  متاثرین کو انصاف فراہم کرے ۔

سفارت خانے نے واشنگٹن کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ لبنان ایک خودمختار، مستحکم، اور خوشحال ملک بنے جو اس کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہو، نہ کہ بیرونی قوتوں کے زیر اثر۔

یہ دھماکہ 220 سے زائد افراد کی موت، 7,000 سے زیادہ کے زخمی ہونے، اور بیروت میں بڑے پیمانے پر تباہی کا سبب بنا، جو اب بھی شدید اقتصادی بحران سے نبرد آزما ہے۔

سرکاری تخمینوں کے مطابق دھماکہ گودام نمبر 12 میں ہوا، جہاں تقریباً 2,750 ٹن انتہائی دھماکہ خیز امونیم نائٹریٹ ذخیرہ کیا گیا تھا، جو 2014 سے ایک ضبط شدہ جہاز سے برآمد کیا گیا تھا۔

دریافت کیجیے
ایرانی رہنما: ایران دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالے گا، ہم ہمسایہ ممالک سے معذرت خواہ ہیں
یوکرین کی ایک رہائشی عمارت پر روسی حملے میں متعدد افراد ہلاک
ایردوان اور میلونی نے مشرق وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا
اقوام متحدہ کا مشرق وسطی میں پھیلتی ہوئی جنگ کے باعث 'سنگین انسانی ہنگامی صورتحال' کا اعلان
امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے 36 گھنٹوں میں 3,000 سے زیادہ فضائی حملے کیے: رپورٹ
چین: مشرقِ وسطیٰ میں احتیاط سے کام لیا جائے
یورپی یونین: ترک مصنوعات پر 'میڈ ان ای یو' لیبل چسپاں ہو گا
امریکہ: ہم بھارت کو چین کی طرح اپنا رقیب نہیں بننے دیں گے
امریکی تحقیقات میں ایرانی اسکول پر حملے میں امریکی کردار کی تائید ہوتی نظر آتی ہے — رپورٹ
نیپال میں 2025 کی بغاوت کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات
سعودی عرب نے 3 بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ کر دیا
ایران میں برّی کاروائی کا سوچنا فی الحال وقت کا زیاں ہو گا: ٹرمپ
اسرائیل: ہم نے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، نئے فضائی حملے کئے ہیں
اسپین: ٹرمپ سے اپیلیں کرتے رہنا بالکل بے فائدہ ہے
ترک قومی خفیہ سروس کا شام میں کلیدی داعش آپریشن