دنیا
2 منٹ پڑھنے
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
زیمبیا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ زیمبیا کے صدر ہاکائینڈے ہچیلیما پانچ سال کی دوسری مدت کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں
زیمبیا کے صدر ہچیلیما کو دوسری بار منتخب کر لیا گیا
زیمبیا / AFP Archive

زیمبیا کے الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ زیمبیا کے صدر ہاکائینڈے ہچیلیما پانچ سال کی دوسری مدت کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز  51 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کرنے کے بعد، ہچیلیما کو گزشتہ جمعرات کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں دوسرے راؤنڈ کی ضرورت کے بغیر انتخابات کا حتمی فاتح قرار دے دیا گیا۔

کمیشن کے مطابق، ہچیلیما 2,965,326 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے؛ جبکہ ان کے قریبی ترین حریف اور اپوزیشن لیڈر برائن منڈوبیلے کو 1,856,217 ووٹ ملے۔

کمیشن کی چیئرپرسن موانگالا زالومس  نے کہا کہ میں اعلان کرتی ہوں کہ 18 اگست 2026 کو ہچیلیما ہاکائینڈے زیمبیا کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ہچیلیما نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس جیت کے بعد عوام کی جانب سے ان پر کیے گئے اعتماد پر عاجزی محسوس کر رہے ہیں۔

زیمبیا کے الیکشن کمیشن کی چیئرپرسن زالومس کی جانب سے دارالحکومت لوساکا کے قومی انتخابی مرکز میں ان کی جیت کا اعلان کیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد، ہچیلیما نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں کہا کہ  "شکریہ، زیمبیا۔ ہمارے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کو سنبھالنے اور ایک بار پھر آپ کا خادم بننے کے لیے جو اعتماد آپ نے ہم پر ظاہر کیا ہے، اس پر ہم واقعی خود کو معزز محسوس کرتے ہیں۔"

 گزشتہ جمعہ کو ملک میں ووٹوں کی گنتی معطل کر دی گئی تھی اور الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ انتخابی عملے کے کچھ ارکان پر حملے ہوئے ہیں اور کچھ بیلٹ پیپرز چوری کیے گئے ہیں، اس کے چند گھنٹے بعد سخت سیکیورٹی کے درمیان ووٹوں کی گنتی دوبارہ شروع کر دی گئی تھی۔

حکومت نے یہ بھی تصدیق کی کہ الیکشن کی رات اپوزیشن کے کئی سرکردہ رہنماؤں کو حراست میں لیا گیا؛ پولیس نے ان پر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کا الزام عائد کیا۔

ہچیلیما کی جیت کا اعلان ہونے سے بہت پہلے ہی لوساکا کی سڑکیں پرجوش ہو چکی تھیں اور جیت کے باضابطہ اعلان کے طویل عرصے بعد بھی وہاں رونق برقرار رہی۔

ہچیلیما کے حامی اور حکمران جماعت یونائیٹڈ پارٹی فار نیشنل ڈویلپمنٹ (UPND) کے رہنما کولنز ماوما  نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "جناب صدر، براہ کرم اس ملک کے لیے ہمیشہ کی طرح ایک اچھے رہنما بنے رہیں۔

 زیمبیا کے عوام نے ایک بار پھر آپ کی قیادت پر اپنے اعتماد اور یقین کا اظہار کیا ہے۔



 

دریافت کیجیے
عراق: ڈرون لانچنگ پلیٹ فارم کو قبضے میں لے لیا گیا ہے
یوکرین کی طرف سے تاتارستان پر ڈرون حملے
فرانس میں ٹرین حادثے کی تحقیقات ممکنہ طور پر سبوتاژ کے طور پر کی جا رہی ہیں
اقوام متحدہ نے یمن میں انسانی امداد کے مرکز پر حوثیوں کے قبضے کی مذمت کی
سعودی عرب کا کہنا ہے کہ عراق سے ہونے والے حملے میں مشرق۔ مغرب پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا ہے
اگر ریپبلیکنز کو ووٹ نہیں دیا تو جہنم مقدر ہوگا:ٹرمپ
ٹرمپ 9/11 کی 25 ویں برسی کی تقریب میں پینٹاگون میں شرکت کریں گے
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
اگست دنیا کا گرم ترین مہینہ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
بھارت: رہائشی عمارت منہدم، 5 افراد ہلاک
یمن: مسلّح افواج کے حوثیوں پر 13 فضائی حملے
امریکی وفد کی روسی صدر سے ملاقات
آتش فشاں کے پھٹنے کے بعد انڈونیشیا کے مرکزی ہوائی اڈے کا آپریشن بند کر دیا گیا
یوکرین: ہم اگلے ہفتے اپنے آپریشن کو صورتحال کے مطابق ڈھال کر روسی ہوائی حدود میں دوبارہ کریں گے