ترکیہ
1 منٹ پڑھنے
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
خرابی دور کیے جانے پر طیارے نے  دوبارہ اڑان بھر  لی، اور  سانچیز کو  معیاری حفاظتی طریقہ کار کے تحت انقرہ میں ایک رات گزارنی پڑی۔
ہسپانوی وزیر اعظم سانچیز،طیارے میں فنی خرابی کے باعث انقرہ میں ہنگامی لینڈنگ کے بعد روانہ
ہسپانوی وزیر اعظم سے متعلق سفری رکاوٹوں کے سلسلے کا یہ تازہ ترین واقعہ ہے۔ / AA

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیدرو سانچیز آرمینیا جاتے ہوئے تکنیکی خرابی کے باعث  انقرہ  میں ہنگامی لینڈنگ کرنے پر مجبور ہونے والے  طیارے کے ساتھ  روانہ ہو گئے ہیں۔

خرابی دور کیے جانے پر طیارے نے  دوبارہ اڑان بھر  لی، اور  سانچیز کو  معیاری حفاظتی طریقہ کار کے تحت انقرہ میں ایک رات گزارنی پڑی۔

ہسپانوی سرکاری نیوز ایجنسی ای ایف ای نے حکومتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری سفر کے لیے استعمال ہونے والا ایئربس A310 میڈرڈ سے آرمینیا کے دارالحکومت یریوان جاتے ہوئے فنی خرابی کا شکار ہو گیا، جہاں سانچیز پیر سے شروع ہونے والے یورپی سیاسی کمیونٹی  اجلاس  میں شرکت کے لیے  جا رہے تھے۔

پائلٹ نے طیارے کا رخ  انقرہ کی طرف موڑ دیا، جہاں سانچیز نے سفر جاری رکھنے سے قبل ہوٹل میں رات گزاری۔

یہ واقعہ ہسپانوی وزیراعظم کو دوران سفر  پیش آنے والے  خلل کی تازہ مثال ہے۔

گزشتہ ستمبر میں سانچیز پیرس میں یوکرین کے حوالے سے ایک میٹنگ سے محروم رہے، جب کہ ایک تکنیکی خرابی کے باعث ان کے فالکن طیارے کو پرواز کے  بعد میڈرڈ واپس لوٹنا پڑا۔ بعد ازاں انہوں نے بات چیت میں آن لائن  حصہ لیا۔

 

دریافت کیجیے
اسرائیل: مقبوضہ مشرقی القدس میں برطانوی قونصل خانہ بند کر دیا جائے
امریکہ کے ایرانی ٹینکروں پر حملے، مشرق وسطی میں تناؤ بڑھ گیا
نیتین یاہو نے مجرمانہ غفلت کا ارتکاب کیا ہے:نفتالی بینیٹ
نیوزی لینڈ: اسرائیلی کاروائیاں پائیدار امن کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہی ہیں
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
ترک دفترِ خارجہ کی طرف سے ملادچ کے لیے آخری رسومات کے خصوصی اہتمام پر رد عمل
اسرائیلی فورسز کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی شخص کو قتل کر  دیا گیا
ترکیہ: جنگی مجرم کی تکریم ناقابلِ قبول اور مذموم حرکت ہے
برطانیہ پر پابندی اور اس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے:اسرائیلی وزرا
حماس کا اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کے شواہد چھپانے کا الزام
کینیڈا نے امریکی سامان پر 20 بلین ڈالر کے ٹیرف لگا دیئے
روس کے کیف پر میزائل اور ڈراون حملوں میں کم از کم دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے
حوثیوں کے  حملے، سعودی عرب کی مذمت
امریکا، جنوبی کوریا اور جاپان نے مشترکہ فوجی مشق شروع کر دیں
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی