نیا شام
1 منٹ پڑھنے
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی
اسرائیلی جنگی طیارے دیرہ کی فضاوں میں نچلی پرواز کرتے رہے۔
اسرائیلی فوجیوں نے شام کے دیہات میں گھروں کی تلاش لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی
(آرکائیو) اسرائیلی فوجیوں نے شام کے شہر درعا کے دیہی علاقوں میں گھروں کی تلاشی لی اور زرعی اراضی پر فائرنگ کی

رپورٹ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی 10 فوجی گاڑیاں شام کے جنوب میں واقع درعا صوبے کے مغرب میں عبادین بند کے قریب ایک گاؤں میں داخل ہوئیں۔

شامی سرکاری ٹیلی ویژن الا اخباریہ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ اسرائیلی فوجی گاڑیاں مقبوضہ گولان پہاڑیوں  سے  متصل درعا کے مغرب میں عبادین بند کے نزدیک داخل ہوئیں اور اسی دوران اسرائیلی جنگی طیاروں نے علاقے کی فضا  میں کم بلندی پر پروازیں کیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی قبضہ افواج نے علاقے کی زرعی زمینوں پر  اندھا دھند  فائرنگ کی اور عبادین گاؤں کے مشرقی محلے کے مکانات میں تلاشی اور چھان بین کی کارروائیاں بھی کیں۔

اسرائیل 1974 میں دستخط شدہ فورسز کو الگ کرنے کے معاہدے کے باوجود شام کے جنوب میں دراندازی اور مداخلتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

دمشق انتظامیہ نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی سرزمین سے مکمل طور پر  انخلاء کر دے اور ملکی خودمختاری کا احترام کرے۔

 

دریافت کیجیے
عالمی رہنماؤں کے سیاسی عزم  نے ایک مثبت امید پیدا کی ہے: اردوعان
ہم، اسرائیل کے ساتھ اسلحہ تجارت ختم کرنا چاہتے ہیں: اوبووِچ
تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار
اسرائیلی دعوے "سراسر قیاس آرائی" ہیں: سینٹ کوم
سوڈان: شمالی دارفور سے 5 ہزار 275 افراد ہجرت کر گئے
میں، کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں: ٹرمپ
امریکہ: ٹرمپ اور شی، پوتن کے ساتھ جوہری تخفیفِ اسلحہ پر بات کر سکتے ہیں
ہرمز سے بلا اجازت جو جہاز گزرا ہماری زد میں ہوگا: پاسداران انقلاب
ہسپتالوں پر حملے جرم ہیں:غزہ وزارت صحت
پاکستان:دہشتگردوں کا گھات لگا کر پولیس پر حملہ،متعدد ہلاک و زخمی
ماحول عدم اعتماد کامگر مذکرات میں پیش رفت کا امکان ہے:زیلنسکی
ترک خواتین کی باسکٹ بال ٹیم نے مونٹی نیگرو کو شکست دے دی
امریکہ کسی مغالطے میں نہ رہے، اسے بھی نشانہ بنا سکتے ہیں:ایران
پاکستان: آنکھوں کے معائنے کے بعد عمران خان کو دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا
ٹی آر ٹی بین الاقوامی دستاویزی فلم ایوارڈ کے لیے درخواستوں کا آغاز ہو گیا