دنیا
2 منٹ پڑھنے
کینیا: لڑکیوں کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 15 طالبات ہلاک
اوٹومیشی گرلز اکیڈمی کے ہاسٹل میں رات کے وقت لگنے والی تباہ کن آگ کے نتیجے میں کم از کم 15 طالبات ہلاک اور 73 زخمی
کینیا: لڑکیوں کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے 15 طالبات ہلاک
گزشتہ برسوں کے دوران اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات نے وقفے وقفے سے کینیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ / AA Archive

کینیا کے وسطی علاقے ناکورو میں واقع اوٹومیشی گرلز اکیڈمی کے ایک ہاسٹل میں رات کے وقت لگنے والی تباہ کن آگ کے نتیجے میں کم از کم 15 طالبات ہلاک اور 73 زخمی ہو گئی ہیں۔

کینیا کے ٹی وی چینل 'سٹیزن ٹیلی ویژن' نے جمعرات کو نشر کردہ خبر میں کہا ہے کہ  رفٹ ویلی کے علاقائی پولیس انسپیکٹر سموئل نڈانی نے اموات  کی تصدیق کی ہے اور امدادی کارروائیوں کے دوام کے دوران اموات میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا  ہے۔ زخمیوں کی حتمی تعداد ابھی واضح نہیں ہو سکی۔

رفٹ ویلی کے علاقے میں واقع 'ناکورو' ملک کے بڑے شہری مراکز میں سے ایک ہے اور کینیا کے دارالحکومت نیروبی سے تقریباً 160 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی ٹیمیں، پولیس اہلکار اور انسانی امدادی تنظیمیں اسکول پہنچ گئی ہیں۔متاثرین کے اہلِ خانہ بھی لاپتہ طالبات کے بارے میں معلومات کے انتظار میں علاقے میں جمع ہیں۔

کینیا ریڈ کراس نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہماری ہنگامی حالات  امدادی ٹیمیں، ایمبولینس عملہ اور نفسیاتی معاونت فراہم کرنے والاعملہ دیگر امدادی اداروں اور متعلقہ حکام کے ساتھ متاثرہ طالبات کی مدد کے لیے اس وقت موقع پر موجود ہے"۔

حفاظتی معیاروں  پر تشویش

جمعرات کی صبح تک حکام آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں کر سکے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہےاور واقعے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔

کینیا میں اسکولوں میں آگ لگنے کے واقعات وقتاً فوقتاً پیش آتے رہتے ہیں جس کے باعث ہاسٹلوں میں حفاظتی انتظامات، زیادہ بھیڑ اور بورڈنگ اسکولوں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں پر تشویش بڑھ گئی ہے۔

ماضی کے کئی واقعات میں ہاسٹلوں میں محصوررہ جانے والے طلبہ کی بڑی تعداد جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی۔

ستمبر 2024 میں نییری کے علاقے میں واقع ہِل سائڈ اینداراشا اکیڈمی کے ایک ہاسٹل میں آگ لگنے سے کم از کم 21 لڑکے ہلاک ہو گئے تھے اور یہ واقعہ حالیہ  برسوں میں ملک میں اسکولوں میں آتشزدگی کے بدترین  واقعات میں سے ایک تھا۔

دریافت کیجیے
بولیویا کی فوجی چھاونی میں دھماکے  میں 10 سے زیادہ افراد ہلاک
ووکس ویگن نے دنیا بھر میں مزید 50,000 ملازمتیں ختم کر دیں
ایستونیا: بھارتی کمپنی سے دھوکہ کھانے کے بعد وزیرِ دفاع نے استعفیٰ دے دیا
سیلاب سے ایک ہفتے سے زیادہ عرصے کے بعد دو افراد کو ایک ٹنل سے زندہ بچا لیا گیا
تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایران قرار دینے والے  امریکی نائب صدر کو ایران کا جواب
نیو یارک سٹی نے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت ممنوع کر دی
ماسکو پر 37 ڈرونز سے حملے کی  کوشش ناکام بنا دی گئی
آذربائیجان: اسلحہ ڈپو میں دھماکہ ،5 ہزار افراد کا انخلا
روس، یوکرین کے خلاف جنگ جیت رہا ہے: پوتن
ہم، صدر السیسی کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں: صدر شی
ماسکو: برلن کے دعوے "بے بنیاد، مضحکہ خیز اور غیر منطقی" ہیں
مصر: سینا میں بس حادثے میں 16 افراد ہلاک
نیپال۔چین سیلاب کی آفت میں ہلاکتوں کی تعداد 1,130 تک پہنچ گئی، تقریباً 4,500 افراد لاپتہ
شام: شیبانی۔راسموسین ملاقات
یمن: داعش کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے
امریکہ: اٹارنی نے 17 سالہ لڑکی کو قتل کا قصوروار قرار دے دیا
روس کے کیف اور آس پاس کے علاقوں پر بڑے پیمانے پر میزائل حملے میں چار افراد ہلاک
نیپال میں سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 900 سے تجاوز کر گئی
یونان-اسرائیل کے درمیان 3٫6 ارب ڈالر کا دفاعی معاہدہ
گرینڈ کینن میں اچانک شدت کے سیلاب کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ