دنیا
2 منٹ پڑھنے
کولمبیا نے، امریکہ سے، عسکری درآمدات بند کر دیں
ٹھیک اس لمحے سے... امریکہ سے ہتھیار نہیں خریدے جائیں گے: وزیر داخلہ آرمینڈو بینیڈیٹی
کولمبیا نے، امریکہ سے، عسکری درآمدات بند کر دیں
یہ تصویر میں کولمبیا کے صدر گوستاو پیٹرو (بائیں) اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر ہیں۔ / AFP

کولمبیا نے منگل کے روز اپنے سب سے فوجی ساجھے دار ملک  'امریکہ 'سے عسکری درآمدات بند کر دی ہیں۔

پیر کے روز، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کولمبیا کی کوکین اسمگلنگ کے سدّباب میں ناکامی کی وجہ سے اس جنوبی امریکی ملک کو  منشیات کے خلاف بحیثیت  اتحادی کے ایک  ناکام ملک  قرار دیا  تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ کولمبیا کے بائیں بازو کے صدر گستاوو پیٹرو پر نہ صرف کوکین کی پیداوار کو روکنے میں ناکام  رہے ہیں بلکہ ان کے دور میں کوکین  کی پیداوار  "تاریخی ریکارڈ" تک پہنچ گئی ہے۔لہٰذا ہم نے کولمبیا کو منشیات کنٹرول ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں واضح طور پر ناکام قرار دے دیا ہے۔"

کولمبیا کے وزیر داخلہ آرمینڈو بینیڈیٹی نے اس خبر پر ردعمل ظاہر کیا اور ' بلیو ریڈیو ' کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ٹھیک اس لمحے سے... امریکہ سے ہتھیار نہیں خریدے جائیں گے۔"

کولمبیا کے آرمی کمانڈر فرانسسکو کیوبیڈیس نے بھی جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ امریکہ کا تعاون حاصل ہو یا نہ ہو  'بوگوٹا'، منشیات کی اسمگلنگ زنجیر توڑنے کی جدوجہد جاری رکھے گا"۔

ٹرمپ کی جانب سے گذشتہ  تین دہائیوں میں پہلی بار کولمبیا کو ناکام اتحادی قرار دیا جانا زیادہ تر علامتی سمجھا جا رہا  تھا۔یہ توقع نہیں کی جا رہی تھی کہ یہ فیصلہ انسدادِ دہشت گردی  کے لئے  واشنگٹن کی جانب سے بوگوٹا کو فراہم کی جانے والی لاکھوں ڈالر  امداد پر کوئی خاص اثر ڈالےگا۔

تاہم، اس فیصلے کو  ، منشیات کے خلاف، پیٹرو کی کوششوں پر ایک سخت تنقید کے طور پر دیکھا گیا ہے اورسابق بائیں بازو کے گوریلا رہنما نے جواباً  کہا ہے کہ کولمبیا کی فوج امریکی "امداد" پر انحصار ختم کر دے گی۔

دریافت کیجیے
جنوبی چین میں سیلاب سے 39 افراد ہلاک، پانی کا گودام پھٹنے سے تباہی مچی
ایران امریکی حملوں میں پانچ صوبوں میں 14 افراد ہلاک،، تہران-مشہد ریل آپریشن بند
بھارت جوہری توانائی کے منصوبوں کے تحت آسٹریلیا سے یورینیم برآمد کرے گا
شام دہشتگردی کا حامی ملک نہیں رہا:امریکہ
ایران کا امریکہ کو انتباہ: صرف تہران ہی آبنائے ہرمز کی تقدیر کا فیصلہ کرنے کا مجاز ہے
صدر ایردوان  نے دفاعی تعلقات کے نمایاں ہونے والے انقرہ نیٹو سمٹ کو 'تاریخی کامیابی' قرار دیا
ایران: مغالطہ آمیز کوشش کا فوری جواب دیا جائیگا
جنوب مغربی پاکستان میں ہونے والی جھڑپ میں11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 19 دہشت گرد ہلاک: ذرائع
کراچی کے قریب لاپتہ ہونے والے بوئنگ کارگو طیارے کی تلاش جاری
ایردوان نے نیٹو اتحادیوں میں دفاعی تعاون پر پابندیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا
نیٹو رہنما سمٹ کے آخری دن آرکٹک، ایران اور یوکرین کے معاملات پر توجہ دیں گے
یورپی یونین اور نیٹو کی طرف سے"اتحاد" کا پیغام
ایران کی طرف سے اسلام آباد فائر بندی مفاہمتِ یادداشت کی خلاف ورزی پر امریکہ کی مذمت
امریکہ  نے ایران پر تازہ حملوں کی لہر شروع کر دی
ترکیہ طویل فاصلے کے کروز میزائل 'آتماجا' فراہم کرے گا: نیٹو نائب سربراہ