دنیا
2 منٹ پڑھنے
ٹرمپ نے اپنے سفیروں کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا
سب پتّے ہمارے ہاتھ میں ہیں۔ ایرانی جب چاہیں ہمیں فون کر سکتے ہیں: ٹرمپ
ٹرمپ نے اپنے سفیروں کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا
25 اپریل 2026 کو امریکی صدر ٹرمپ ویسٹ پام بیچ، فلوریڈا، امریکہ میں پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں۔ / Reuters

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور اپنے مشیر جیرڈ کشنر کا، ایران کے حکام سے مذاکرات کے لیے، متوقع دورہ  پاکستان منسوخ کر دیا ہے۔

فوکس نیوز سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا ہے  کہ انہوں نے روانگی سے کچھ ہی دیر پہلے اس سفر کو منسوخ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "کچھ دیر قبل کہ جب میرے بندے دورہ پاکستاں کی تیاریوں میں تھے میں نے  ان سے کہا ہے کہ نہیں، آپ وہاں جانے کے لیے 18 گھنٹے کی پرواز نہیں کریں گے۔سب پتّے ہمارے ہاتھ میں  ہیں۔ وہ جب چاہیں ہمیں فون کر سکتے ہیں لیکن آپ  محض بے نتیجہ باتوں کے لیے 18 گھنٹے کی پرواز نہیں کریں گے۔"

ایک علیحدہ ٹیلیفونک انٹرویو میں ایکسیوس سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ" مجھے اپنے بندے  بھیجنے میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا کیونکہ  مذاکرات اسی آسانی کے ساتھ دُور سے بھی کئے جا سکتے ہیں"۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ "ہم یہ کام فون پر بھی اتنی ہی اچھی طرح کر سکتے ہیں۔ ایرانی اگر چاہیں تو ہمیں کال کر سکتے ہیں۔ ہم صرف وہاں بیٹھنے کے لیے سفر نہیں کریں گے۔"

ایکسیوس کے اس سوال کے جواب میں کہ  کیا اس کا مطلب  جنگ کا دوبارہ آغاز ہے؟ ٹرمپ نے کہا  کہ "نہیں، اس کا یہ مطلب نہیں ہے۔ ہم نے ابھی اس بارے میں نہیں سوچا  "۔

پہلا مذاکراتی دور دو ہفتے قبل اسلام آباد میں طے پایا  لیکن 28 فروری کو شروع ہونے  اور پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیلنے والے تنازعے کےخاتمے کے لیے کوئی معاہدہ نہیں ہو سکا تھا۔ یہ مذاکرات پاکستان کے زیرِ ثالثی اور  8 اپریل کو ہونے والی دو ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ہوئے تھے۔ بعد ازاں ٹرمپ نے اس جنگ بندی کی مدّت میں  توسیع کر دی تھی۔

ایران نے براہِ راست مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کے مؤقف پاکستان کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔

اختلافی نکات میں آبنائے ہرمز، ایران کی بندرگاہوں پر امریکہ کی جانب سے عائد پابندیاں  اور ایران کا افزودہ یورینیم شامل ہیں۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع
ترکیہ کی حوثیوں کی مکہ مکرمہ کے اطراف میں روکے گئے ڈراون حملے کی مذمت
امریکہ نے محمود عباس کو ویزہ دینے سے انکار کر دیا
ترکیہ اور آذربائیجان علاقے میں 'استحکام کے دو جزائر' کی حیثیت کے مالک ہیں، ترک وزیر خارجہ فیدان
امریکی فوجی اڈوں پر ایرانی حملوں کے بعد بھاری نقصانات کی اطلاع
ایران: ہم نے جزیرہ قشم  کے اوپر ایک امریکی ڈراون کو گرا دیا ہے