مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ہم پر حملوں میں کویت اور بحرین بھی شریک ہیں:ایران
ایران کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز  امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں قائم اپنے فوجی اڈوں سے آبنائے ہرمز میں ایران کے ایک آئل ٹینکر اور جزیرہ قشم پر ایک مواصلاتی ٹاور پر حملے کیے ہیں
ہم پر حملوں میں کویت اور بحرین بھی شریک ہیں:ایران
[FILE] وزارت نے کہا کہ حملے بدھ کو علی الصبح "خطے کے دو ممالک" سے کیے گئے، جس کے بعد کویت اور بحرین کی نشاندہی کی گئی۔ / APA News Agency

ایران کی وزارتِ خارجہ نے گزشتہ روز  امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ اس نے کویت اور بحرین میں قائم اپنے فوجی اڈوں سے آبنائے ہرمز میں ایران کے ایک آئل ٹینکر اور جزیرہ قشم پر ایک مواصلاتی ٹاور پر حملے کیے ہیں۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے 'فارس' کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں وزارتِ خارجہ نے ٹینکر اور مواصلاتی تنصیب پر "دہشت گرد امریکی فوج کے جارحانہ اقدام" کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ حملے بدھ کی صبح "خطے کے دو ممالک" سے کیے گئے، جس کے بعد انہوں نے کویت اور بحرین کا نام لیا۔

وزارت نے واشنگٹن پر الزام لگایا کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائیاں کرنے کے لیے علاقائی ممالک کی سرزمین اور سہولیات کا استعمال کر رہا ہے۔

 بیان میں کہا گیا کہ کویت اور بحرین کی حکومتیں ان حملوں کی "براہِ راست اور واضح ذمہ دار" ہیں۔

وزارتِ خارجہ کے مطابق، یہ حملے 8 اپریل کی جنگ بندی کی خلاف ورزی اور "بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 2(4) کی خلاف ورزی ہیں، جو ریاستوں کی علاقائی سالمیت یا سیاسی آزادی کے خلاف طاقت کے استعمال کو ممنوع قرار دیتا ہے۔"

بیان میں مزید کہا گیا کہ کوئی بھی ایسا ملک جو جارح فریقین کو اپنی زمین، سمندر، فضائی حدود یا اپنی سرزمین پر واقع سہولیات اور اڈوں کو ایران کے خلاف فوجی جارحیت کرنے یا اس کی حمایت کرنے کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، وہ بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں اور حُسنِ جوار کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

وزارت نے کہا کہ "اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 3314 کے تحت اس طرح کے طرزِ عمل کو ایران کے خلاف جارحیت کا اقدام تصور کیا جاتا ہے۔"

 

دریافت کیجیے
فلسطینی فٹبال  چیف ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے امریکی ویزے سے محروم
سروے کے مطابق نتن یاہو کی لیکود پارٹی کی حمایت ایک سال کی کم ترین سطح پر
امریکہ یورپ میں نیٹو کے لیے تعینات طیاروں اور جنگی جہازوں  کی تعداد میں گراوٹ لائے گا
جنوبی کوریا نے ورلڈ کپ کا آغاز فتح سے کیا
ٹرمپ: 'عظیم' معاہدہ ہونے کو ہے، ایران: فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے
ترک ہلال احمر عالمی انسانی دوستانہ کوششوں کی بدولت مظلوم انسانوں کے دلوں میں گھر کر رہا ہے: ایردوان
ایران: ہم  نے 18 اہم امریکی فوجی اہداف پر حملے کئے ہیں
ٹرمپ: تہران انتظامیہ نے مجھے فون کیا ہے
فلپائن: زلزلہ زدہ دیہات میں فاقہ کشی کا سامنا
ڈاکٹر حسام ابو صفیہ: "مجھے رہا کیا جائے"
ہم نے اردن میں امریکی اڈّوں کو نشانہ بنایا ہے: ایران
ہماری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو پانی کی ایک بوند نہ ملے:بھارت
یونان نے مہاجرین کی بے دخلی کا قانون منظور کر لیا
جوہانسبرگ: مسلح حملہ 12 افراد ہلاک
یوکرینی ڈرونز کا کریمیا کے تاریخی جنگی میوزیم پر حملہ