مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
ایران: عراقچی دوبارہ پاکستان آئیں گے
عراقچی، دورہ عمان  مکمل کرنے کے بعد روس جانے سے قبل دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے: ارنا
ایران: عراقچی دوبارہ پاکستان آئیں گے
ارغچی اسلام آباد واپس روانہ، ٹرمپ نے 'بہتر' امن تجویز کو سراہا / AP

ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نےکہا ہے کہ وہ دن کے ابتدائی گھنٹوں میں اسلام آباد سے روانہ ہونے کے بعد عمان کے دورے کے بعد دوبارہ پاکستان واپس آئیں گے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا 'IRNA' کے مطابق "عراقچی، دورہ عمان  مکمل کرنے کے بعد روس جانے سے قبل دوبارہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔"

ان کے وفد کا ایک حصہ جنگ کے خاتمے سے متعلقہ امور پر مشاورت کرنے اور ضروری ہدایات لینے کےلئے تہران واپس چلا گیا ہے اور اتوار کی شب اسلام آباد میں دوبارہ عراقچی سے آ ملے گا۔

سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں

عراقچی نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک عملی اور قابلِ نفاذ فریم ورک سے متعلق ایران کا مؤقف پیش کیا اور دورہ "بہت مفید" رہا ہے۔

ایران کے وزیرِ خارجہ عراقچی نے ایکس سے جاری  کردہ بیان میں مزید کہا ہے کہ یہ ابھی واضح نہیں کہ واشنگٹن سفارتی کوششوں کے حوالے سے "واقعی سنجیدہ"ہے یا نہیں۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا  ہےکہ انہیں ایک نئی دستاویز موصول ہوئی ہے جو ان کے بقول "پہلے سے بہتر"ہے۔

عراقچی تہران کی جانب سے امن تجاویز کا جواب پاکستانی ثالث کے حوالے کرنے کے بعد عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچ گئے تھے۔

اسی دوران صدر ٹرمپ نے اعلان کیا  تھا کہ ان کے ایلچی جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ عراقچی ثالثانہ  عمل کو جاری رکھنے کے لیے اتوار یا پیر کو دوبارہ اسلام آباد پہنچیں گے۔

دریافت کیجیے
صدر ایردوان کا یوم غازی کے حوالے سے پیغام
یورپ میں تعلیمی بحران: PISA کے نتائج تاریخ کی کم ترین سطح پر
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا امریکہ کی طرف سے صدرِ فلسطین کو ویزا نہ جاری کرنے پر اظہارِ افسوس
پاکستان میں دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی
اسرائیلی فوج کو تین سالہ جنگوں کے بعد عسکری سازو سامان میں 'شدید کمی' کا سامنا ہے: رپورٹ
صدر ایردوان:"ہم نے ترکیہ کو دنیا کے سب سے بڑے فضائی نیٹ ورکس  میں شامل کیا ہے"
پاکستان میں مسجد کے قریب دھماکہ،  کم ازکم  15 افراد جاں بحق، 50 سے زائد زخمی
ایران میں جنگ چھڑنے کے بعد حکومت کے حق میں بڑی ترین ریلی،  لاکھوں ایرانی شہری یکجا ہوئے
روس اور یوکرین میں کل شب کے حملوں میں متعدد افراد زخمی
جنوبی کوریا نے آبنائے ہرمز میں جنگی کردار سنبھالنے سے انکار کردیا؛ جنگی مقاصد کی تعنیاتی نہیں ہو گی
غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے شکار ایک محلے سے مزید 12 لاشیں بازیاب
بحری خلاف ورزیاں،پاک-بھارت کا ایک دوسرے سے احتجاج
اقوام متحدہ: "امریکا کے خلاف ایران میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے کے معقول دلائل موجود ہیں"
ترکیہ کا حُرکش-II ترک فضائیہ کے سپرد کیا جانے والا پہلا مقامی طیارہ ہو گا
روس اور یوکرین کے درمیان حملوں کی اطلاع