مشرق وسطی
2 منٹ پڑھنے
اسرائیل کے لبنان پر حملے،31 افراد ہلاک متعدد زخمی
لبنان کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ آج صبح بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان  میں  اسرائیلی  حملوں  میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 149 دیگر زخمی ہوئے
اسرائیل کے لبنان پر حملے،31 افراد ہلاک متعدد زخمی
اسرائیل-لبنان / Reuters

لبنان کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ آج صبح بیروت کے جنوبی مضافات اور جنوبی لبنان  میں  اسرائیلی  حملوں  میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 149 دیگر زخمی ہوئے۔

محکمہ نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار ابتدائی اور غیر حتمی گنتی پر مبنی ہیں۔

اسرائیلی فوج نے لبنان میں فضائی حملوں  شروع کر دیئے  ہیں اور اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے شمالی اسرائیل کی طرف راکٹ فائرنگ کے جواب میں" کیے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے اتوار کو کہا کہ اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد ایران کی حمایت کرنا اس کا "فرض" ہے۔

حالیہ اسرائیلی تشدد نے اس تنازعے کو وسیع کر دیا ہے جو کہ  پورے مشرقِ وسطیٰ میں  پھیل چکا ہے ۔

یاد رہے کہ  حزب اللہ تہران کے مشرقِ وسطیٰ میں اہم حلیفوں میں سے ایک ہے۔

جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے 260 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت ایران میں ہے۔

 یہ تنازعہ علاقائی طور پر بھی پھیل گیا ہے اور جوابی حملوں، امریکہ کے خلاف احتجاج اور بڑھتی ہوئی دشمنیوں کے دوران کم از کم 10 افراد اسرائیل میں، 31 لبنان میں، 3 امریکہ میں اور  دیگر خلیجی ریاستوں میں متعدد مزید ہلاک ہوئے ہیں۔

 

دریافت کیجیے
قالیباف: ہمیں ہمسایہ ممالک سے سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون کے پیغامات موصول ہوئے ہیں
امریکی سفیر: شام میں اسرائیلی حملے کے پیچھے غلط معلومات کا ہاتھ تھا
کولمبیا میں زلزلے سے اموات کی تعداد میں اضافہ؛ ترکیہ کی انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی
یوکرینی ڈراونز نے روسی علاقے ثمارا میں ایک صنعتی تنصیب اور اوزون گودام کو نشانہ بنایا
ترکیہ کی صدر ایردوان کے خلاف تبصروں پر اسرائیل کی مذمت
ایرانی فوج دفاعی نظریے سے حملہ آور نظریے کی طرف مڑ رہی ہے: فوجی ترجمان
امریکہ: چارٹر طیارے کے حادثے میں تمام 8 افراد ہلاک
روس: ماسکو ایران پر کوئی دباؤ نہیں ڈال رہا
امریکہ: ٹریژری بانڈوں کی پیداوار ایک بار پھر بڑھ گئی
فلسطین: عالمی کمپنیاں اسرائیل کے 'ای 1' منصوبے میں شرکت سے گریز کریں
پاکستان: ڈار۔شیبانی ملاقات، دوطرفہ تعاون و علاقائی صورتحال پر بات چیت
ترکیہ کی زیرِ آب گاڑی نمائش کے لئے پیش کر دی گئی
اسرائیل کی جنوبی لبنان پرگولہ باری
شامی وزیر  خارجہ پاکستان میں، دو طرفہ مذاکرات کریں گے
شمالی چین میں آتشزدگی، 8 افراد ہلاک، 3 زخمی